انہوں نے مزید کہا کہ اس سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لے کر اس کی رپورٹ ضلع انتظامیہ کو بھیجی جا رہی ہے۔
وہیں لاک ڈاون سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہاں غریب بے بس افراد کا پورا خیال رکھا جا رہا ہے جن کے پاس راشن کارڈ ہے اور جن کے نہیں بھی ہے انہیں بھی راشن مہیا کرایا جا رہا ہے۔
حکومت کی جانب سے ایسے لوگوں کے بینک کھاتے میں ایک ہزار روپے کی مالی امداد فراہم کرائی جا رہی ہے، 'جیویکا' کے ذریعے بھی ایسے لوگوں کی شناخت کر کے انہیں امداد فراہم کی جا رہی ہے، جن کے پاس راشن کارڈ نہیں ہے۔
انہوں مزید کہا کہ بینی پور تحصیل میں ابھی تین قرنطین مرکز قائم ہیں،جہاں انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہے