دو فریق میں جمکر ہوئی مارپیٹ میں ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تمام زخمیوں کا علاج موہنیاں کے سب ڈویژن ہسپتال میں کیا گیا، جبکہ دو کی حالت خراب ہونے کے پیش نظر وارانسی ریفر کیا گیا ہے۔
معلومات کے مطابق، ایک سال قبل موہنیاں کے وارڈ نمبر 7 میں سریندر ساہ نامی ایک شخص، اراضی کے آدھے حصہ پر مکان کی تعمیر کر رہے تھے۔ اسی اثناء میں، بی کے سنگھ نامی اساتذہ نے زمین پر اپنا دعویٰ پیش کرتے ہوئے تنازع کھڑا کر دیا۔
معاملہ پولیس اور مقامی عدالت کے توسط سے ہائی کورٹ پہنچا، جہاں دونوں فریقین کے گواہوں اور ثبوتوں کے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ سریندر ساہ کے حق میں دیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے بعد جب اپنے آدھے تیار شدہ مکان کی تعمیر کا کام سریندر ساہ کر رہا تھا، تبھی دوسرے فریق کی طرف سے اسے روکا جانے لگا۔ اس دوران جم کر لاٹھی اور ڈنڈہ چلا۔ جس میں ایک فریق کے ایک عورت سمیت تین لوگ بری طرح زخمی ہو گئے۔ سبھی زخمیوں کا علاج موہنیاں ریفرل ہسپتال میں کیا گیا، جس میں دو کی حالت تشویشناک ہونے کے بعد وارانسی ریفر کر دیا گیا۔