ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد گزشتہ ایک ہفتہ میں دوگنی ہو گئی ہے۔ گزشتہ 19 مئی کو بہار میں کورونا متاثرین کی تعداد 1519 تھی جو 27 مئی کو بڑھ کر 3036 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے ذریعہ ملی اطلاع کے مطابق ایک اور کورونا متاثر کی موت ہوگئی۔
ریاست میں کورونا انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد 15 ہو چکی ہے۔ اب تک 918 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ دارالحکومت پٹنہ میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ انتظامیہ کے لئے پریشانی کا سبب بن گیا ہے۔ پٹنہ میں متاثرین کی تعداد 215 سے تجاوز کر گئی ہے۔ ضلع پٹنہ میں سب سے زیادہ متاثر ملے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر روہتاس ہے، یہاں 201 مریض ملے ہیں۔
محکمہ صحت کے ذریعہ ملی اطلاع کے مطابق کل 68 نئے کورونا مثبت مریض ریاست میں ملے تھے۔ پہلے اپڈیٹ میں 38 مریض ملے تھے۔ یہ مریض 18 ضلع میں ملے تھے۔ محکمہ نے اطلاع دی ہے کہ 68 ہزار 262 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے جبکہ ابھی بھی 2077 فعال مریض ہیں۔