ETV Bharat / city

'این آرسی نافذ کرنے کی بات بے بنیاد ہے'

author img

By

Published : Feb 10, 2020, 4:34 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 9:22 PM IST

آر جے ڈی کے رہنما تیجسوی یادو کے این آر سی نافذ کرنے کی تیاری کرنے والے ٹویٹ پر جے ڈی یو رکن اسمبلی ماسٹرمجاہد عالم نے کہا کہ 'یہ بے بنیاد بات ہے۔' این آر سی کے تعلق سے وزیراعلیٰ نتیش کمار پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ بہار میں این آر سی کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

JDU Member of Assembly Mujahid Alam
جے ڈی یو رکن اسمبلی ماسٹرمجاہد عالم

آر جے ڈی کے رہنما تیجسوی یادو کے این آر سی نافذ کرنے کی تیاری کرنے والے ٹویٹ پر جے ڈی یو رکن اسمبلی ماسٹرمجاہد عالم نے کہا کہ 'یہ بے بنیاد بات ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'این آر سی کے تعلق سے وزیراعلیٰ نتیش کمار پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ بہار میں این آر سی کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔'

شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کی مخالفت میں آج کشن گنج ضلع کی مختلف پنچایتوں میں شاہین باغ کی طرز پر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

جے ڈی یو رکن اسمبلی ماسٹرمجاہد عالم

بہار میں شہریت ترمیمی قانون سے زیادہ لوگ این پی آر کے تعلق سے کافی خوفزدہ ہیں۔

کشن گنج ضلع کے عوام کا کہنا ہے کہ 'ہمارے علاقے میں ہر برس تباہ کن سیلاب آتا ہے اور ہر برس آتشزدگی کے واقعات ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں لوگ بے گھر ہوجاتے ہیں، ایسے میں کاغذات کو محفوظ رکھنا ممکن نہیں ہے۔'

اس درمیان راشٹریہ جنتا دل کے رہنما تیجسوی یادو کے اس ٹویٹ سے لوگوں میں ڈر کا ماحول ہے کہ نتیش کمار کی حکومت ریاست میں این آرسی کی تیاری کر رہی ہے۔

اس پر وضاحت پیش کرتے ہوئے جے ڈی یو رکن اسمبلی ماسٹرمجاہد عالم نے کہا کہ 'یہ بے بنیاد بات ہے۔ این آر سی کے بارے میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار پہلے ہی بتا چکے ہیں کہ بہار میں این آر سی کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔'

انہوں نے مزید کہا کہ این پی آر میں پوچھے جانے والے جن سوالات کو لے کر لوگوں میں خوف ہے ان سوالات کو یقیناً ہٹایا جانا چاہیے اور اس سلسلے میں ہم لوگ محنت اور کوشش بھی کر رہے ہیں۔ خود وزیراعلیٰ بھی بیان دے چکے ہیں کہ این پی آر سے اختلافی سوالات ہٹا دئے جائیں گے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'این آر سی اور این پی آر پر مخالفین عوام میں خوف کا ماحول پیدا کررہے ہیں جبکہ عوام کو اس سے ڈرنے اور گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔'

Intro:کشن گنج : شہریت ترمیمی قانون ،قومی آبادی رجسٹر اور قومی برائے شہریت کی مخالفت میں آج کشن گنج ضلع کے مختلف پنچایتوں میں شاہین باغ کی طرز پر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں. بہار میں سی اے اے سے زیادہ لوگوں میں این پی آر کو لیکر خوف کا ماحول ہے. کشن گنج ضلع کی عوام کا کہنا ہے کہ ہمارے علاقے میں ہر سال تباہی کن سیلاب آتے ہیں، ہر سال آگزنی ہوتی ہے. ہزاروں لوگ بے گھر ہوجاتے ہیں ایسے میں کاغذات کا بچاکر رکھنا ناممکن ہے. اسی بیچ راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر تیجسوی یادو کے اس ٹویٹ سے لوگوں میں دہشت کا ماحول ہے کہ نتیش کمار کی سرکار صوبہ میں این آر سی کی تیاری کر رہی ہے. اس پر صفائی پیش کرتے ہوئے جے ڈی یو رکن اسمبلی ماسٹر مجاہد عالم نے کہا کہ یہ بے بنیاد بات ہے. ایسا کچھ نہیں ہے. این آر سی کو لیکر وزیر اعلیٰ نتیش کمار پہلے ہی بتا چکے ہیں کہ بہار میں این آر سی کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا. انہوں نے مزید کہا کہ این پی آر میں پوچھے جانے والے جن سوالات کو لیکر لوگوں میں خوف ہے ان سوالات کو یقیناً ہٹایا جانا چاہیے اور اس کو لیکر ہم لوگ محنت اور کوشش بھی کر رہے ہیں. خود وزیر اعلیٰ کہ چکے ہیں کہ این پی آر سے اختلافی سوالات ہٹا دئے جائیں گے. مجاہد عالم نے مزید کہا کہ این آر سی اور این پی آر کو لیکر مخالفین عوام میں ڈر پھیلا رہے ہیں جبکہ عوام کو اس سے ڈرنے اور گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے.
دیکھیے متعلقہ ویڈیو

Body:Bites
Mujahid Alam : MLA Kochadhaman

Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 9:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.