ETV Bharat / city

سشیل مودی کا راہل گاندھی پر طنز - پردے کے پیچھے سے پارٹی چلائیں گے

کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے عہدہ چھوڑنے کی پیشکش کی ہے۔ ایسے میں راہل گاندھی کو قومی صدر بنائے جانے کی بحث پر سشیل مودی نے طنز کیا ہے۔

deputy cm sushil modi slams on rahul gandhi

author img

By

Published : Aug 24, 2020, 4:45 PM IST

پٹنہ: کانگریس پارٹی کے نئے قومی صدر کے نام کا اعلان بہار اسمبلی انتخابات سے قبل ہونا ہے۔ جس پر بہار بی جے پی کے رہنما اور نائب وزیر اعلی سوشیل مودی نے کانگریس پر تنقدی کی۔ سونیا گاندھی کے بعد راہل گاندھی کو عہدہ دینے کی بات پر سوشیل مودی نے کہا ہے کہ کانگریس پارٹی راہل گاندھی کو قومی صدر بنائے، لیکن ملک انہیں قبول نہیں کرے گا۔'

سوشیل مودی کا راہل گاندھی پر طنز

نائب وزیراعلی سوشیل مودی نے کہا کہ' اب کانگریس کے پاس کوئی لیڈر نہیں بچا ہے۔ پارٹی میں صرف امریندر سنگھ اور بھوپش بگھیل ہی رہ گئے ہیں۔ پورے ملک میں جس طرح کانگریس کا ختم ہورہا ہے، ایسے میں اگر راہل گاندھی کو ایک بار پھر صدر بنا دیا گیا تو پھر ملک کے عوام انہیں دوبارہ مسترد کردیں گے'۔

سوشیل مودی نے راہل گاندھی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی پر جس طرح سے وہ تبصرہ کرتے ہیں وہ کانگریس رہماؤں کوہی قبول نہیں۔ جس طرح سے اس نے رفائل معاملے کے بارے میں بیان دیا ہے اس کے بعد سے اس کے خلاف بغاوت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ' اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ کون کانگریس کا صدر ہوگا، لیکن گاندھی خاندان چاہے گی کہ کانگریس کی صدارت ان کے پاس رہے'۔

سوشیل مودی نے کہا کہ' کانگریس نے ایک وقت میں سیتارام یچوری کو آگے بڑھایا تھا اور بعد میں انہیں ہٹا دیا تھا۔ اس بار بھی یہ ممکن ہے کہ راہل گاندھی خود صدر نہ بن کر کوئی اور بنیں گے۔ لیکن وہ پردے کے پیچھے سے پارٹی چلائیں گے۔ ہمارے لیے اچھی بات ہے کہ جب تک مقابلہ پردے کے پیچھے ہے اور سامنے سے راہل گاندھی بمقابلہ نریندر مودی ہے تب تک راہل گاندھی مقابلہ کے قریب بھی نہیں آسکتے ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.