ایس ایس بی کے 45 ویں بٹالین کے کمانڈنٹ ایچ کے گپتا نے یہاں بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ نیپال سے شراب کی کھیپ سرحدی ستون نمبر 207/9 کے نزدیک سے ہندوستانی علاقہ میں آنے والی ہے ۔ معاون دپٹی انسپکٹر بھوپین گوگوئی کی قیادت میں جوانوں نے سرحدی ستون نمبر 207/9 کے نزدیک کوسی ندی کے کنارے چھپاﺅ دار استھان پر ناکہ لگایا۔
مسٹر گپتا نے بتایا کہ ناکہ لگانے کے کچھ دیر بعد ہی کچھ مشتبہ نیپال سے اپنے سر پر بوری میں کچھ سامان لیکر سرحدی ستون نمبر 207/9 کے نزدیک سے ہندوستانی علاقے میں داخل ہونے لگے ۔ جیسے ہی جوان انہیں روکنے کیلئے آگے بڑھے وہ لوگ سامان پھینک کر نیپال کی طرف بھاگ گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ موقع پر پہنچے جوانوں نے جب بوریوں کو کھول کر دیکھا تو اس میں قریب 300 بوتل نیپالی شراب پائی گئی ۔ ضبط شراب کو ایکسائز محکمہ کے سپرد کر دیا گیا ہے ۔