ریاست بہار کے سابق وزیر اعلی لالوپرشاد یادو سے ان کی اہلیہ رابڑی دیوی سابق وزیر اعلی بہار اور بیٹی ملاقات کے لیے جیل پہنچیں۔
ان کی اس ملاقات کو لے کر بعض لوگوں کی الگ الگ رائیں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ بعضوں کا یہ خیال ہے کہ یہ ملاقات کئی معنوں میں اہم بھی ہوسکتا ہے۔
اطلاع کے مطابق سابق وزیر اعلی کے جیل جانے کے بعد ان کی اہلیہ اور بیٹی کا جیل میں جا کر اس طرح سے ملاقات کرنا پہلی بار پیش آیا ہے، لہذا کئی لوگ اس کے الگ الگ معنے نکال رہے ہیں، اور کسی ایک خاص مقصد کے تحت بتا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: کوبی برائنٹ کی ہلاکت پر معروف کھلاڑیوں کی تعزیت
واضح رہےکہ بہار اسمبلی انتخابات رواں برس ہونے ہیں جس کے تحت ابھی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا ہے، لیکن سیاسی سرگرمیاں انتخابات کو لے کر زوروں پر ہیں۔