ETV Bharat / city

تیجسوی یادو پر چپل پھینکے والا نوجوان کون ہے؟ - تیجسوی یادو کے انتخابی اجلاس میں افراتفری

بہار اسمبلی انتخابات 2020 کے لیے سیاسی پارٹیوں نے تشہری مہم تیز کر دی ہے، تمام جماعتوں کے اسٹار کیمپینرز تشہیری مہم میں مصروف ہیں، اس ضمن می تیجسوی یادو بھی اورنگ آباد اسمبلی حلقہ میں ریلی کے لیے پہنچے جہاں ان پر چپل پھینکی گئی۔

Slipper Thrown At RJD's Tejashwi Yadav At Bihar Poll Rally

author img

By

Published : Oct 20, 2020, 10:53 PM IST

اورنگ آباد: بھابندی میں آج کانگریس کے امیدوار راجیش رام کے حق میں ووٹ مانگے پہنچے اپوزیشن رہنما تیجسوی یادو کے انتخابی جلسہ میں افراتفری اس وقت پھیل گئی جب اسٹیج پر بیٹھے تیجسوی یادو پر ایک معذور نوجوان نے چپل پھینکی۔

ویڈیو

پہلی بار پھینکی گئی چپل تیجسوی کے بازو سے لگ کر گزر گئی، لیکن جب تک اسٹیج پر بیٹھے لوگ کچھ سمجھ پاتے تب تک چپل کی دوسری جوڑی تیجسوی پر پھینک دی گئی۔ جو براہ راست تیجسوی کے ہاتھ پر لگی۔ تاہم تیجسوی نے چپل پھینکے جانے پر کوئی خاص توجہ نہیں دی اور تقریر کرنے کے بعد وہاں سے چلے گئے۔

مزید پڑھیں: بہار اسمبلی انتخابات 2020 اور مسلمان

بہار اسمبلی انتخابات: جے ڈی یو رہنما سے خصوصی بات چیت

خیال رہے کہ بہار اسمبلی انتخابات 2020 کی تاریخوں کا اعلان ہوچکا ہے۔ تین مرحلے میں انتخابات ہوں گے، پہلے مرحلے میں 71 سیٹوں پر 28 اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی، جبکہ دوسرے مرحلے میں 91 سیٹوں کے لیے 3 نومبر کو ووٹنگ ہوگی اور تیسرے مرحلے میں 78 سیٹوں کے لیے 7 نومبر کو ووٹنگ ہوگی ہے اور 10 نومبر کو نتائج کا اعلان ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.