ETV Bharat / city

بہار میں سیلاب سے متاثرہ کنبوں کو چھ ہزار کی امداد - deputy chief minister of bihar

بہار کے نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی نے کہا کہ ریاست میں سیلاب سے متاثرہ تمام کنبوں کو چھ ہزار روپے کی امدادی رقم دی جائے گی اور اس کے لئے اس کی فہرست تیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Bihar
Bihar
author img

By

Published : Jul 26, 2020, 2:23 PM IST

سشیل مودی نے سنیچر کے روز سیتا مڑھی، شیوہر اور دربھنگہ اضلاع کے سیلاب سے متاثرہ بلاکوں کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدور اور اراکین اسمبلی کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا اور کہا کہ حکومت کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ تمام کنبوں کو چھ۔ چھ ہزار روپے کی امدادی رقم دی جائے گی۔ اس کے لئے فہرست کو اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی پانی کم ہوتے ہی محکمہ زراعت فصلوں اور بیجوں کے نقصانات کا سروے کرے گا۔ نقصان کی تلافی کے لئے ایگریکلچر ان پٹ گرانٹ کے ساتھ ہی مردہ مویشیوں اور کچے مکانوں کے نقصانات کے لئے بھی رقم دی جائے گی۔ تخمینہ لگانے کے بعد اگر ضرورت ہو گئی تو بارش پر مبنی فصل کے رقبے کے لئے 6800 روپے اور آبپاشی والے علاقوں کیلئے 13500 روپئے فی ہیکٹر کی شرح سے زیادہ سے زیادہ دو ہیکٹر کے لئے کے لئے ایگریکلچر ان پٹ گرانٹ دی جائے گی۔

سشیل مودی نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کچے مکانوں کو پہنچے نقصان کے لئے 95100 روپے اور جھونپڑی کے لئے 4100 روپے، گائے، بھینس، بیل جیسے بڑے مویشیوں کی موت کے لئے 30،000 روپے اور بھیڑ اور بکری کے لئے 3000 روپے دینے کا التزام کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.