ETV Bharat / city

بہار میں 6253 افراد کورونا پازیٹیو، 13 کی موت - بہار میں کورونا انفیکشن

بہار میں گذشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا انفیکشن کے 6253 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے، اس دوران 13 متاثرین کی موت بھی واقع ہوئی ہے۔

six thousand people tested positive for corona in bihar
بہار میں 6253 افراد کورونا پازیٹیو، 13 کی موت
author img

By

Published : Apr 16, 2021, 9:40 PM IST

محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری پرتیہ امرت نے ریاست بہار میں کورونا کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کل ایک لاکھ 404 لوگوں کے کورونا کی جانچ کی گئی ہے، جس میں سے 6253 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریاست میں جانچ کی شرح میں روزانہ دس لاکھ پر ایک لاکھ 90 ہزار 126 ہے جو قومی اوسط ایک لاکھ 89 ہزار 854 سے زیادہ ہے۔

پرتیہ امرت نے بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں 13 متاثرین کی موت سے ریاست میں اب تک انفیکشن سے ہلاک ہوچکے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 1688 ہوگئی ہے، اس طرح ریاست میں کورونا سے ہونے والی شرح اموات 0.55 فیصد ہے، انہوں نے بتایا کہ ریاست میں انفیکشن کی رفتار بڑھنے سے متاثرین کے صحتیاب ہونے کی شرح 88.57 فیصد ہوگئی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.