ETV Bharat / city

ارریہ: شدید آتشزدگی کے سبب کئی دکانیں خاکستر - six shops burnd

ارریہ کے میرا روڈ پرواقع اقلیتی ہاسٹل کے قریب چھ دکانیں دیرشب اچانک آتشزدگی کے سبب پوری طرح جل کرخاکستر ہوگئیں۔ دکانداروں کا کہنا ہےکہ ان کی روزی روٹی کا یہ واحد ذریعہ تھا جو پوری طرح ختم ہوگیا اور وہ سڑکوں پر آگئے۔

شدید آتشزدگی کے سبب کئی دکانیں خاکستر
شدید آتشزدگی کے سبب کئی دکانیں خاکستر
author img

By

Published : Feb 12, 2020, 3:19 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 2:25 AM IST

ریاست بہار کے ضلع ارریہ کے میرا روڈ پر واقع اقلیتی ہاسٹل کے قریب دیر شب اچانک آگ لگنے سے چھ دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔

فائر بریگیڈ عملے کو آگ پر قابو پانے میں گھنٹوں مشقت کرنی پڑی، آگ کی وجہ سے تقریبا تیس لاکھ کا نقصان ہوا ہے، حالانکہ آگ لگنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

شدید آتشزدگی کے سبب کئی دکانیں خاکستر

اطلاع کے مطابق نگر تھانہ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کا حالات کا جائزہ لیا ہے۔

آگ لگنے سے دکاندار صدمہ میں ہیں، ان دکانداروں کے لیے اب سب سے بڑا مسئلہ روزی روٹی کا ہے۔

مزید پڑھیں: ایل پی جی گیس: فی سیلینڈر 144 روپئے کا اضافہ

دکاندار محمد قمر الزمان کا کہنا ہے کہ' ہمارا بس یہی ایک سہارا تھا، اب بچوں کی پرورش کیسے ہوگی ہمارے لیے یہ ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔جو بھی جمع پونجی تھا سب اس آگ کے حوالے ہو گئی۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 2:25 AM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.