ریاست بہار کے کیمور میں این ایچ شاہراہ پر دردناک سڑک حادثہ میں بھبھوا باشندہ محمد افضل کی موت ہو گئی وہیں اس کے ساتھ بائک پر سوار اس کے ساتھی بھی بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ دیر شام کا ہے۔ بتایا جاتا ہیکہ بھبھوا کے نوابی محلہ کا رہنے والا 17 سالہ محمد افضل ولد غلام رسول انصاری، واحد راعین ولد غلام رسول راعین اور سرور راعین ولد نور محمد راعین ایک باٸک پر سوار ہو کر سہسرام بارات میں شریک ہونے کے لیے جا رہے تھے۔
جیسے ہی تینوں این ایچ شاہراہ کدرا کے پاس پہونچے تبھی سڑک حادثہ کا شکار ہو گئے، جس میں افضل کی موت موقع واردات پر ہو گئی جبکہ دیگر دونوں دوست بری طرح زخمی ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع پاکر اہل خانہ موقع واردات پر پہونچے۔ جس کے بعد زخمیوں کو علاج کے لیے صدر ہسپتال بھبھوا لایا گیا۔ وہیں ہلاک افضل کا آج پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ اس حادثہ کے بعد افضل کے گھر میں ماتم کا ماحول ہے۔