ETV Bharat / city

کیمور میں آٹو۔ای رکشہ ڈراٸیوروں میں ناراضگی

ریاست بہار کے کیمور میں لاک ڈاٶن 5 کنٹونمنٹ زون میں آٸندہ 30 جون تک نافذ رکھنے اور دیگر زون میں سہولیات کی چھوٹ کے ساتھ معمول زندگی رفتہ رفتہ بحال ہونے لگی ہے۔ آٹو رکشہ ڈرائیوزر بھی حکومت کے گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے مسافروں کو بٹھا رہے ہیں لیکن ڈرائیورز حکومت کے اس فیصلہ سے ناخوش ہیں۔

Resentment among auto-rickshaw drivers in Kaimur
کیمور میں آٹو۔ای رکشا ڈراٸیوروں میں ناراضگی
author img

By

Published : Jun 2, 2020, 7:37 PM IST

ضلع میں کورونا وائرس کے دوران معمولات زندگی دوبارہ سے بحال ہونی شروع ہو گئی ہے۔ضلع میں لاک ڈاؤن کے گائیڈ لائن سے ڈرائیورز میں کافی مایوسی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ ضلع میں گزشتہ ڈھائی ماہ کے بعد آج سے سڑکوں پر ٹریفک دیکھنے کو مل رہا ہے۔ خاص طور سے بھبھوا میں لاک ڈؤان کے اعلان کے بعد ہی ای رکشہ سمیت آٹو رکشے چلانے پر پابندی لگادی گئی تھی، جس سے رکشہ ڈرائیورں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا لیکن حکومت نے اب رعایت دیتے ہوئے ریاست سمیت ضلع میں رکشا چلانے کی اجازت دی ہے۔

e rikshaw
ای رکشہ

ایک آٹو رکشہ میں ڈرائیور کے ساتھ صرف دو مسافروں کو بٹھانے کا حکم دیا گیا ہے، جس سے رکشہ ڈرائیور کو مزید دشواریوں کا سامنا ہے۔ رکشہ ڈرائیور شرافت نے کہا کہ ہم نے رکشہ میں دو مسافروں کو بٹھا کر لے جانے کی شروعات کی ہے، ہم ماسک بھی پہن رہے اور سینیٹائزر کا استعمال کر رہے ہیں۔حکومتی گائیڈ لائن پر عمل کر رہے ہیں لیکن حکومت کو ہمارے تئیں زیادہ غور کرنے کی ضرورت ہے۔ایک دوسرے آٹو ڈرائیور جتیندر کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں ہم نے جو زندگی گزاری وہ ناقابل برداشت تھی۔کھانے پینے کے لالے پڑ گئے تھے، در در بھٹکنے پر ہم مجبور ہوگئے تھے لیکن اب رکشہ چلانے کی اجازت دی گئی ہے تو ہم حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہم خوش ہیں کہ اب ہماری روزی روٹی کا بندوبست ہو سکے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ رکشہ چلانے کے دوران بھی ہمیں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا کیونکہ دو مسافر کو بٹھا کر ہم کیا کمائیں گے اور کیا کھائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.