ETV Bharat / city

چار ہزار محصولات ملازمین کی بحالی کی کارروائی شروع - ریاستی وزیر رام سورت کمار

محکمہ محصولات و اصلاحات میں بڑے پیمانے پر خالی عہدوں پر بحالی کے لیے راہ ہموار ہوگئی ہے۔

چار ہزار محصولات ملازمین کی بحالی کی کارروائی شروع

author img

By

Published : Jan 19, 2021, 1:08 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں ریاستی وزیر رام سورت کمار نے کہا کہ ان کے 'محکمہ محصولات واراضی اصلاحات' میں کئی خامیاں سٹاف کی کمی کی وجہ سے ہے تاہم اب اس کو دور کرنے کے قواعد شروع کردیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ چار ہزار روینو ملازمین کی بحالی کی کارروائی شروع کردی گئی ہے تاہم ساتھ ہی 3883 آئی ٹی مینجر اور ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی بحالی ہوگی۔

ملازمین کی بحالی کی کارروائی شروع

اراضی سروے کا کام تیزی کے ساتھ ہوگا، محصولات ملازمین، امین،ڈاٹا انٹری آپریٹرز سمیت دیگر ملازمین کی بحالی جلد ہی کی جائے گی، تاکہ سسٹم اور تیزی کے ساتھ کرے۔

خاص بات یہ ہے کہ بحالی مستقل ہوگی اور انہیں تنخواہ لازمی طور پر اداکی جائیگی۔

بحالی کے لیے محکمہ کی جانب سے بہار کرمچاری سلیکشن کمیشن کو اطلاع دی گئی ہے اور عہدے کی تفصیل اور دیگر معلومات فراہم کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے گزشتہ کابینہ کی میٹنگ میں ان عہدوں کی کی بحالی کے لیے منظوری دی تھی اب محکمہ بحالی کی کاروائی شروع کر رہا ہے جن عہدوں پر بحال ہونی ہے، ان میں زیادہ تر ڈیٹا انٹری آپریٹر کے عہدے ہیں۔

رام سورت کمار ریاستی وزیر محکمہ محصولات واراضی اصلاحات

اس کے علاوہ ایک عہدہ سسٹم اینالسٹ کا ہے جو نئی تنخواہ لیول 11 کا ہے، ساتھ ہی ہر ضلع میں محکمہ کا خصوصی افسر ہوگا جو فوری طور پر مشکلات اور معاملات کی شنوائی کرکے حل کرے گا۔

انہوں نے محکمہ میں مافیاؤں کے قبضے پر کہا کہ اب سارے نظام کو درست کرنے کی کوشش جاری ہے، اگر سرکاری زمین کی خریدو فروخت کے بعد کرمچاری نے داخل خارج کیا تو وہ بخشے نہیں جائیں گے۔

وزیر رام سورت کمار نے نیز یہ بھی کہا کہ بلاک سطح پر یا پنچایت سطح کے افسران رشوت لیتے ہیں اور انہیں شکایت ملتی ہے تو سخت کارروائی کی جائے گی، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ابھی مین پاور کی کمی کے سبب کام زیر التوا ہیں بحالی کے بعد کسی کام میں ہفتہ سے زیادہ کا وقت نہیں لگے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.