ETV Bharat / city

جے ڈی یو کا مطالبہ خارج، مرکزی کابینہ میں بنے رہیں گے پاسوان - چراغ پاسوان مسلسل جے ڈی یو پر طنز کر رہے ہیں

لوک جن شکتی پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعلی نتیش کمار نے کہا کہ' رام لاس پاسوان کو راجیہ سبھا بھیجنے میں جے ڈی یو نے اہم کردار ادا کیا تھا، اور اگر اس پارٹی کے رہنما کچھ بول رہے ہیں تو اس پر میں کچھ کہنا نہیں چاہتا'۔

jdu demands to remove ramlas paswan from cabinet minister position

author img

By

Published : Oct 7, 2020, 4:18 PM IST

پٹنہ: بہار اسمبلی انتخابات 2020 میں لوک جن شکتی پارٹی کے موقف پر بی جے پی اور جے ڈی کے درمیان تنازع ہے۔ جے ڈی یو مسلسل بی جے پی پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ لوک جن شکتی پارٹی سے متعلق سخت موقف اختیار کریں۔ لیکن بی جے پی جے ڈی یو کے مطالبے کے آگے جھکنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

گذشتہ کچھ دنوں سے لوک ج نشکتی پارٹی اور جے ڈی یو آمنے سامنے ہیں۔ چراغ پاسوان مسلسل جے ڈی یو پر طنز کر رہے ہیں۔ جے ڈی یو چاہتی ہے کہ بی جے پی قائدین لوک جن شکتی پارٹی سے متعلق سخت موقف اختیار کریں اور رام ولاس پاسوان کو بھی کابینہ سے باہر کا راستہ دکھائیں۔

جے ڈی یو کے دباؤ میں بی جے پی جھکنے کو تیار نہیں

بہار انچارج بھوپندر یادو نے واضح کیا ہے کہ جو نتیش کمار کی قیادت کون قبول کرے گا وہ این ڈی اے اتحاد کا حصہ ہوگا۔ بی جے پی رہنما نے کہا کہ پارٹی کا کوئی بھی لیڈر جو کسی دوسری پارٹی کی علامت پر الیکشن لڑے گا، وہ بی جے پی کی رکنیت سے محروم ہوجائے گا۔

نتیش کمار لوک جن شکتی پارٹی پر بھی حملہ آور ہیں۔ وزیر اعلی نے کہا کہ جے ڈی یو نے رام ولاس پاسوان کو راجیہ سبھا بھیجنے میں اہم کردار ادا کیا تھا اور اگر اس پارٹی کے قائدین کچھ کہہ رہے ہیں تو میں اس پر کچھ کہنا نہیں چاہتا۔

رام لاس پاسوان ٹھیک ہوتے تو ایسی حالت نہیں ہوتی

بہار کے نائب وزیر اعلی سشیل مودی نے کہا کہ رام ولاس پاسوان کی طبیعت خراب ہے اور اگر وہ باہر ہوتے تو ایسی صورتحال نہ آتی۔ جہاں تک ہمارے اتحاد کا سوال ہے تو چار جماعتیں مل کر لڑیں گی۔ کسی کو بھی الجھن میں نہیں رہنا چاہیے۔

jdu demands to remove ramlas paswan from cabinet minister position
بہار انچارج بھوپندر یادو نے واضح کیا ہے کہ جو نتیش کمار کی قیادت کون قبول کرے گا وہ این ڈی اے اتحاد کا حصہ ہوگا

ایل جے پی وزیر اعظم کی تصویر استعمال نہ کرے

انتخابات کے بعد سی ایم نتیش کمار کو وزیر اعلی بنایا جائے گا۔ سشیل مودی نے کہا کہ این ڈی اے کی چار جماعتوں کے سوا کوئی بھی وزیر اعظم کی تصویر استعمال نہیں کرسکتا۔ اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو ہم اس کے خلاف الیکشن کمیشن میں شکایت کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.