ملک میں کورونا وائرس سے خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ مرکزی اور ریاستی حکومت اس سے فکر مند ہیں۔بکسر میں دفعہ 144 نافذ ہو چکا ہے۔اس درمیان بکسر جیل کے قیدیوں نے عام لوگوں کی حفاظت کے لئے ماسک تیار کیا ہے۔
واضح ہو کہ بازاروں میں ماسک کی بڑھتی ہوئی قیمت اور کالابازری کو دیکھرتے ہوئے جیل کے قیدیوں نے اس کارنامے کو انجام دیا ہے۔ قیدیوں نے جیل میں کپڑا تیار کر ہزاروں ماسک اور درجنو کیونٹل صابن تیار کیا ہے، جسے انتظامیہ کی اجازت کے بعد بازار میں دستیاب کرایا جائے گا۔
ملک کی خدمت کے لئے کام کر رہے ہیں قیدی:۔ جیلر
سینٹرل جیل کے جیلر ستیش کمار نے بتایا کہ جیل کے قیدی صرف پھانسی کے لئے رسسی ہی نہیں بلکہ کورونا سے لڑکے کے لئے ماسک اور صابن بھی تیار کر سکتے ہیں۔ واضح ہو کہ قیدیوں نے عمدہ کوالیٹی والے تین سائز کے ماسک، ہاتھ دھونے کے لئے درجنون کیونٹل صابن تیار کیا ہے۔
جیل سمیت پورے بہار کے لئے شان
جیلر ستیش کمار نے مزید کہا کہ اگر ریاستی حکومت سے اجازت ملتی ہے تو اسے بازار میں دستیاب کرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی آفت کی اس گھڑی میں بکسر جیل کے قیدیوں نے ملک کے تئیں اپنی ایمانداری کو ثابت کیا ہے۔ اس سے جیل کے ساتھ ساتھ بہار کے وقار میں بھی اضافہ ہوگا۔