ETV Bharat / city

دربھنگہ: پولیس لاک ڈاون صدفیصد یقینی بنانے میں مصروف - دربھنگہ: پولیس لاک ڈاون صدفیصد یقینی بنانے میں مصروف

وزیر اعظم نریندر مودی کے اعلان پر پورے ملک میں نافذ لاک ڈاون کا ریاست بہار کے دربھنگہ میں بھی اثر دیکھنے کو مل رہا ہے۔

darbhanga
darbhanga
author img

By

Published : Mar 26, 2020, 8:42 PM IST

پولیس کو اس لاک ڈاون کو نافذ کروانے میں بہت جدوجہد کرنی پڑ رہی ہے، عموماً سبھی سڑکوں پر سناٹا چھا گیا ہے جو دکانیں اور بازار عام دنوں میں گلزار ہوا کرتے تھے، آج ویران نظر آ رہے ہیں مگر بہت سارے لوگوں میں اب بھی بیداری نہیں ہے کہ خود کی حفاظت کے لیے لاک ڈاون پر عمل کریں۔

دربھنگہ: پولیس لاک ڈاون صدفیصد یقینی بنانے میں مصروف

آج دربھنگہ شہر کے کلکٹریٹ واقع لہیریا سرائے ٹاور چوک پر کمانڈوز پولیس انسپکٹر شیومنی پرساد کی قیادت میں مورچہ سنبھال رکھا تھا جہاں بلا ضرورت باہر نکلنے والوں پر کارروائی کی جا رہی تھی، کسی بھی شخص کو قانون کی خلاف ورزی کرنے پر نہیں بخشا جا رہا تھا اور ان پر جرمانہ عائد کیا جا رہا تھا نیز ان کی گاڑی کو پولیس تھانے میں لے جایا جا رہا تھا۔

اس دوران پولیس انسپکٹر شیومنی پرساد نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب بھی 80 فیصد لوگ ہی لاک ڈاون کو سمجھ کر گھروں کے اندر ہیں، بیس فیصد کو ہم لوگ کوشش کر رہے ہیں کہ وہ بھی لاک ڈاون کو سمجھیں اور اپنی حفاظت کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.