ETV Bharat / city

ارریہ میں منی گن فیکٹری پر پولس کا چھاپہ - جوکی ھاٹ و پلاسی تھانہ کی خبریں

خفیہ طور پر منی گن فیکٹری چلائی جا رہی تھی جس میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارا، اور یہاں بنائے جا رہے غیر قانونی اسلحہ کو ضبط کر لیا۔

ارریہ میں منی گن فیکٹری پر پولس کا چھاپہ

author img

By

Published : Jun 18, 2020, 10:34 AM IST

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں گزشتہ دنوں پولیس کی گرفت میں آیا وجے راٹھور کے بیان کے تحت اور اس کی نشاندہی پر جوکی ھاٹ و پلاسی تھانہ کی پولیس نے پلاسی تھانہ حلقہ کے کنکھدیا گاؤں کے انارا چوک سے متصل چل رہے منی گن کی فیکٹری پر چھاپہ ماری کی، اور پانچ مرد اور ایک خاتون گرفتار کیا۔

بتایا جاتا ہے کہ گرفتار شدہ خاتون فیکٹری کی دیکھ بھال کر رہی تھی، پولیس نے یہاں سے بڑی تعداد میں ہتھیار بنانے کا سامان اور ہتھیار برآمد کیا ہے، اس تعلق سے ایس ڈی پی او پشکر کمار نے پلاسی تھانہ میں ایک پریس کانفرنس منعقد کر کے پورے معاملے کی جانکاری دی۔

پشکر کمار نے بتایا کہ رانی گنج کے بوسی تھانہ حلقہ میں چھاپہ ماری کے دوران مشہور جرائم پیشہ ونود راٹھور کی گرفتاری ہوئی تھی، اسی کی نشاندہی پر پلاسی سے جاوید عالم کی بھی گرفتاری ہوئی تھی، ونود سے جب مزید پوچھ گجھ کی گئی تو اس نے کنکھدیا میں منی گن فیکٹری چلنے کی بات کہی، یہ فیکٹری شمیم انصاری کے گھر پر چل رہی تھی، اتنا ہی نہیں یہاں سے غیر قانونی ہتھیار بنانے والے سامان کے علاوہ دیسی پستول، دیسی کٹا و دیگر بھی برآمد ہوئےہیں۔

ارریہ میں منی گن فیکٹری پر پولس کا چھاپہ

پشکر کمار نے کہا کہ پہلے تین کی گرفتاری ہوئی جس میں شمیم انصاری، سریندر شرما اور ارون کمار شامل ہے، پھر ان کی نشاندہی پر پنکو انصاری، شبیر انصاری اور ایک حسینہ خاتون کی گرفتاری ہوئی، خاتون اپنے شوہر کا ہتھیار بنانے میں مدد کرتی تھی۔

ایس ڈی او نے کہا کہ اس معاملے میں پلاسی تھانہ میں معاملہ نمبر 195/20 درج کر لیا گیا ہے، ونود راٹھور سے اور بھی پوچھ گجھ کی جا رہی ہے، ممکن ہے ابھی اور بھی کئی خلاصہ ہو، پشکر کمار نے کہا کہ اس کامیابی پر جوکی ھاٹ اور پلاسی تھانہ کے پولس اہلکار مبارک باد کے مستحق ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.