میٹنگ میں منصفانہ انتخاب کے ساتھ ساتھ بےخوف ووٹنگ کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس میٹنگ میں نوآؤں کے سرحدی تھانہ بکسر اور راج پور کے علاوہ نوآؤں کڑھنی کے تھانیدار کی موجودگی رہی۔
یہاں بتادیں کہ کیمور پولس کپتان راکیش کمار کی ہدایت پر انٹر ڈسٹرکٹ پولیس ایڈمنسٹریشن نے نوآٶں میں ایک میٹنگ منعقد کی، جس میں پنچایتی انتخابات کو پرامن بنانے کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا۔
میٹنگ میں طے پایا کہ انتخاب کے دوران خلاف ورزی کرنے والے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ جگہ جگہ پولس فورس کی تعیناتی کی جائے گی۔
ساتھ ہی بلا خوف ووٹنگ کے لیے پولیس کا گشت تیز کرنے پر عملی جامہ پہنانے کا فیصلہ لیا گیا۔
مزید پڑھیں:
کیمور:کنویں سے آٹھ سالہ بچی کی لاش برآمد
نوآؤں تھانہ انچارج سنیت کمار نے بتایا کہ پنچایتی انتخابات کو بلا خوف و خطر اور پرامن طریقے سے اور منصفانہ ماحول میں کرانا ہے۔ جسے لیکر انٹر ڈسٹرکٹ بکسر اور راج پور اسٹیشن انچارج کے ساتھ میٹنگ کی گئی ہے۔