اورنگ آباد کے سب ڈویژنل پولیس افسر انوپ کمار نے آج یہاں بتایا کہ ضلع کے اوبرا تھانہ کے داروغہ امت کشور رجک (35) ، معاون پولیس سب انسپکٹر للن پرساد یادو ، امیش رام اور منشی دنیش کمار کے ساتھ پیکس انتخاب سے متعلق کام سے اورنگ آباد سے اوبرا لوٹ رہے تھے تبھی پولیس جیپ اور ٹرک کے مابین ٹکر ہو گئی ۔ س حادثہ میں جیپ پر سوار داروغہ سمیت چار پولیس عملے زخمی ہوگئے ۔
مسٹر کمار نے بتایاکہ سبھی زخمیوں کو اورنگ آباد صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ابتدائی علاج کے بعد داروغہ امت کشور رجک کو بہتر علاج کیلئے نارائن میڈیکل کالج اسپتال جموہار ریفر کیا گیا ۔ علاج کے دوران امت کشور رجک کی موت ہوگئی ۔ امت کشور رجک 2009 بیچ کے داروغہ تھے اور وہ پٹنہ ضلع کے رہنے والے تھے ۔