ETV Bharat / city

گیا: لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر 40 دکانیں سیل

بہار کے ضلع گیا میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کارروائی کی گئی ہے۔ ضلع میں تقریباً چالیس دکانیں سیل کی گئی ہیں اور ان کے مالکان کے خلاف آفات منیجمنٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

author img

By

Published : May 12, 2021, 3:09 PM IST

Updated : May 12, 2021, 3:34 PM IST

Police action against lockdown violators
لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پولیس کی کاروائی

بہار میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مکمل لاک ڈاون نافذ ہے۔ اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ اس کے باوجود خلاف ورزی کرنے کا سلسلہ بند نہیں ہورہا ہے۔

آج منگل کے روز جب پولیس اور انتظامیہ کے افراد چھاپے ماری کے لیے نکلے تو وہ حیرت زدہ رہ گئے کیونکہ جگہ جگہ پر دکانیں کھلی ہوئی پائی گئیں۔ باہر سے دکان کے شٹر گرے ہوئے تھے، تاہم اندر سے دکانداری پوری طرح سے جاری تھی۔

سینکڑوں خریدار دکانوں کے اندر رہ کر خریداری کر رہے تھے۔ سول لائن تھانہ کے انچارج و ٹرینی ڈی ایس پی ابو ظفر امام نے کہا کہ وہ اپنے تھانہ حدود میں واقع جی بی روڈ میں نکلے تھے۔ اطلاع موصول ہوئی کہ کچھ دکاندار شٹر بند کر کے تجارت کر رہے ہیں جس کے بعد انہوں نے تفتیش کی تو بات صحیح پائی اور اس کڑی میں بمبئی بازار، بمبئی ہول سیل، مکس برانڈ کے علاوہ کئی دکانوں کے اندر صارفین نظر آئے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے خلاف آفات کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔ دکانوں کو سیل کیا گیا ہے اور اعلیٰ افسران کی ہدایت پر ایف آئی آر بھی درج ہوگئی۔

واضح رہے کہ شہر گیا میں مسلسل دکانیں کھل رہی تھیں جبکہ بہار میں پندرہ مئی تک مکمل طور پر لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ عید کے پیش نظر سبھی دکاندار کسی طرح دکان کھول کر روزی روٹی کمانے میں لگے ہیں۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ یہ ان کا سیزن ہے اگر اس میں بھی وہ تجارت نہیں کرتے ہیں تو ان کے ساتھ مالی تنگیوں کا سامنا ہوگا وہ اپنے اسٹاف کو تنخواہ نہیں دے پائیں گے۔

Last Updated : May 12, 2021, 3:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.