ETV Bharat / city

'بہار: سڑک اور پل تعمیرات کی زیرالتوا پروجیکٹ جلد مکمل ہوں' - پل تعمیرات کے زیرالتوا پروجیکٹ

صنعت اور تجارتی تنظیم بہار چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (بی سی سی آئی) نے کورونا وبا کی وجہ سے سست پڑی اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے مقصد سے حکومت سے شمالی اور جنوبی بہار کے درمیان اشیا کی سپلائی اور آسان نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے سڑک اور پل تعمیرات کے زیرالتوا پروجیکٹوں کو جلد مکمل کرائے جانے کی درخواست کی۔

BCCI President PK Agrawal
بی سی سی آئی کے صدر پی کے اگروال
author img

By

Published : Aug 8, 2020, 9:09 PM IST

بی سی سی آئی کے صدر پی کے اگروال نے سنیچر کو کہا کہ پٹنہ کے گاندھی سیتو کے مغربی لین کا کام مکمل ہونے سے کاروباریوں کو راحت ملی ہے۔ اس کے افتتاح کے موقع پر بہار کے لئے اعلان شدہ دیگر بڑے پروجیکٹوں جیسے گاندھی سیتو کے متوازی پل اور گنگا ندی پر دیگر پل کے ساتھ ساتھ ریاست کی مختلف سڑکوں کو فور لین میں تبدیلی حکومت کا قابل خیرمقدم قدم ہے۔ا س سے ریاست کے لوگوں کو فائدہ ہوگا لیکن اس کے مکمل ہونے میں پانچ سے دس برس کا وقت لگے گا۔

مسٹر اگروال نے مرکزی اور ریاستی حکومت سے درخواست کی کہ اگر ان پروجیکٹوں کو جلد مکمل کرایا جائے تو بہار کے لوگوں کو فوری طور پر راحت ملنے لگے گی وہیں کووڈ کی اس مشکل حالت میں شمالی بہار اور جنوبی بہار کے درمیان کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ موکاما میں گنگا ندی پر واقع راجندر سیتو ٹرین و سڑک پل کے روڈ ڈیک کی بلاتاخیر مرمت و تزئین آرائش کا کام ہندستانی ریلوے یا کسی دیگر ٹھیکیدار کے ذریعہ کرایا جانا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.