سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ گریما ملک نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ بدمعاشوں کو پکڑنے کے لئے پولیس سپرنٹنڈنٹ جتندر کمار، اسسٹنٹ پولیس سپرنٹنڈنٹ (صدر)، پترکار نگر تھانہ کے انچارج سمیت دیگر پولیس اہلکاروں کی قیادت میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ تفتیش کے دوران ثبوتوں کی بنیاد پر اہم ملزم کیدار رائے، ستیندر کمار ،سدھیر کمار اور کندن کمار کو پتركارنگر تھانہ علاقہ کے منناچك علاقے سے خصوصی ٹیم نے گرفتار کیا ہے۔
واضح رہے کہ یکم ستمبر 2019 کو دارالحکومت پٹنہ کے پترکارنگرتھانہ علاقے میں سابق وارڈ کونسلر ناگیشور رائے کاگولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔