ETV Bharat / city

اویسی انتخاب میں بی جے پی کا ہی تعاون کریں گے :طارق انور

author img

By

Published : Sep 13, 2020, 8:02 PM IST

کانگریس کے نو منتخب جنرل سکریٹری طارق انور نے اسد الدین اویسی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے مسلم اکثریتی علاقوں میں انتخاب کے دوران وہ بی جے پی کا تعاون کریں گے۔

tarique anwar
طارق انور

کانگریس کے نو منتخب جنرل سکریٹری طارق انور کو عہدہ دئیے جانے پر ریاست کے کانگریسی کارکنان میں خوشی کی لہر ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی ملاقات میں طارق انور نے انہیں نئی ذمہ داری دئیے جانے پر سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسے وہ پوری ایمانداری سے نبھائیں گے۔ آئندہ برس کیرالہ میں انتخابات ہیں، جس کی تیاری کریں گے۔

ویڈیو

یہ بھی پڑھیں:

'میں خود کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لینے کو تیار ہوں'

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آر جے ڈی کے ساتھ جلد ہی سیٹوں کی تقسیم کے متعلق معاملات طے کر لیے جائیں گے۔ انہوں نے تیجسوی یادو کو وزیراعلیٰ کے طور پر انتخاب میں پروجیکٹ کرنے کے متعلق کہا کہ اتحادی سیاست کی کچھ مجبوریاں بھی ہوتی ہیں۔

انہوں نے اسد الدین اویسی کے تعلق سے کہا کہ وہ ریاست کے مسلم اکثریتی علاقوں میں انتخاب لڑ کر بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہیں اس تعلق سے سوچنا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.