اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (آئی جی آئی ایم ایس) راجا بازار پٹنہ کورونا کی زد میں آ گیا تھا، یہاں کے کئی ڈاکٹروں، نرسوں، ٹیکنیشین سمیت صفائی ملازمین بھی کروناوائرس سے مثبت پائے گئے تھے، جس کی وجہ سے یہاں کے کئی وارڈ بند کر کے سینکڑوں ملازمین کو قرنطینہ مرکز بھج دیا گیا تھا۔
حالات میں بہتری کے بعد اب یہاں ایمرجینسی وارڈ میں مریضوں کا علاج پھر سے شروع کر دیا گیا ہے۔
آئی جی آئی ایم ایس میں ایمرجنسی اور او پی ڈی شروع ہونے کی وجہ سے مریضوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
یہاں علاج شروع ہو نے سے یقینی طور پر بہار کے لوگوں کو بڑی راحت ملی ہے، پہلے ہی روز 264 مریضوں کی رجسٹریشن ہوئی ہے۔
سپرانٹنڈنٹ منیش منڈل نے بتایا کہ ’’بڑی تعداد میں مزدور اور طلباء بہار لوٹ رہے ہیں ان کی سہولت کے لئے ہم لوگوں نے ایمرجنسی او پی ڈی خدمات شروع کر دی ہیں۔ دوسری بیماری سے متاثر مزدور اور طلباء یہاں آتے ہیں انکا علاج کیا جاتا ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی کوئی بھی علامت پائے جانے کے بعد ہی ٹیسٹ اور علاج شروع کیا جاتا ہے۔