ETV Bharat / city

کیمور: آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہلاک

author img

By

Published : Sep 12, 2020, 9:18 PM IST

دونوں خواتین پرمال پور گاؤں کی رہنے والی ہیں اور یہ واقعہ بھساہی سیوانا میں رونما ہوا۔

آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہلاک
آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہلاک

ضلع کے پہاڑی سب ڈویژن بھگون پور میں دیر شام اچانک آسمانی بجلی گرنے سے ایک خاتون کی موقع پر موت ہو گٸ۔ دوسری خاتون بری طرح جھلس گئی۔ ہلاک شدہ خاتون گھر سے باہر مویشی کے لیے چارہ لینے گئی تھی۔

آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہلاک

بتایا جاتا ہے کہ دونوں خواتین پرمال پور گاؤں کی رہنے والی ہیں اور یہ واقعہ بھساہی سیوانا میں رونما ہوا۔

ہلاک ہونے والی خاتون کا نام کوشلما ہے۔ اس کا تعلق پرمال پور گاؤں سے ہے۔ وہ پربھو پال کی اہلیہ تھی۔ دوسری زخمی خاتون اسی گاؤں کے مرحوم سریندر پال کی اہلیہ آرتی کنور ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات پر امریکہ کا رد عمل

جانکاری کے مطابق پرمال پور گاؤں کی دو خواتین مویشیوں کے لئے گھاس چارہ کاٹنے گئی تھیں۔ جب سہ پہر تین بجے بارش ہوئی تو یہ خواتین بھاگتے لگیں۔ تبھی اچانک زور دار کڑک کے ساتھ اسمانی بجلی گرنے کے سبب ایک خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ دوسری خاتون زخمی ہو گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر آس پاس کے لوگ جمع ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر بھگوان پور پولیس پہنچی اور لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.