حج 2020 کا وقت قریب آ گیا ہے۔ کورونا وباء کے پیشِ نظر سعودی حکومت نے اب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ گزشتہ دنوں مرکزی حج کمیٹی نے سفر حج مسترد کرنے کی درخواستیں عازمین حج سے مانگی تھی۔ جسے ریاستی حج کمیٹی کے چیف ایکزکیوٹو آفیسر راشد حسین نے اسے روٹین کارروائی قرار دیا ہے۔
چیف ایکزکیوٹو آفیسر محمد راشد حسین نے خصوصی ملاقات میں کہا کہ مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے حج سفر کو موقف کرنے کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی بھی امکان باقی ہے۔ اگر سعودی حکومت اور مرکزی حکومت اور مرکزی حج کمیٹی چاہے تو ابھی بھی وقت ہے۔ ان کے فیصلے کے مطابق کچھ ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کینسل کرانے کا عمل ہمیشہ چلتا رہتا ہے۔ حج کمیٹی آف انڈیا نے آن لائن کینسل کرانے کا عمل شروع کیا ہے اور جو لوگ بھی آن لائن کینسل کرا رہے ہیں، ان کی پوری رقم بلا کسی تخفیف کے واپس کی جا رہی ہے۔ حج کمیٹی آف انڈیا نے یہ بھی فیصلہ لیا ہے کہ جو لوگ کینسل نہیں بھی کرائیں گے اور یہ طے ہو جائے گا کہ عازمین اور عازمات سفری حج پر روانہ نہیں ہونگے تو اپنے آپ ان کی رقم واپس ہو جائے گی۔
انہوں تمام عازمات اور عازمین سے اپیل کی ہے کہ وہ ابھی کچھ روز اور انتظار کر لیں جب تک یہ حتمی فیصلہ نہیں ہو جاتا ہے کہ اس بار حج کے سفر پر لوگ تشریف لے جائیں گے کہ نہیں۔