ETV Bharat / city

نتیش نے ساتویں مرتبہ بہار کے وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیا

حلف برداری تقریب کے موقع پر بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھی موجود تھے ۔ ان کے علاوہ مرکزی وزیر اشونی کمار چوبے ، بہار کونسل کے چیئر مین اودھیش نارائن سنگھ ، سابق نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی ، بی جے پی کے سنیئر لیڈر اور مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ دیوندر فڈنویس

Nitish was sworn in as the Chief Minister of Bihar for the seventh time
نتیش نے ساتویں مرتبہ بہار کے وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیا
author img

By

Published : Nov 16, 2020, 6:17 PM IST

Updated : Nov 16, 2020, 10:57 PM IST

پٹنہ: قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) کے لیڈر نتیش کمار نے آج ساتویں مرتبہ بہار کے وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیا مسٹر کمار کو گورنر ہاﺅس میں منعقدہ ایک سادی تقریب میں گورنر پھاگو چوہان نے وزیراعلیٰ کے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا ۔ مسٹر کمار کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے لیڈر تارکشور پرساد اور رینودی اور جے ڈی یو کے وجے کمار چودھری ، بجندر پرساد یادو ، اشوک چودھری اور میوالال چودھری نے عہدہ اور رازداری کا حلف لیا۔نتیش کمار کے ساتھ 14 وزراء نے بھی حلف لیا۔

نتیش کی حلف برداری تقریب
نتیش کی حلف برداری تقریب

اس کے بعد جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو ) کی شیلا کماری ، ہندوستانی عوام مورچہ ( ہم ) کے سنتوش کمار سمن ، ویکاس شیل انسان پارٹی ( وی آئی پی ) کے مکیش سہنی ، بی جے پی کے منگل پانڈے ، امریندر پڑتاپ سنگھ ، رام پریت پاسوان ، جیویش کمار اور رام صورت رائے کو وزیر کے عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا گیا ۔

اس موقع پر بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھی موجود تھے ۔ ان کے علاوہ مرکزی وزیر اشونی کمار چوبے ، بہار کونسل کے چیئر مین اودھیش نارائن سنگھ ، سابق نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی ، بی جے پی کے سنیئر لیڈر اور مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ دیوندر فڈنویس ، بی جے پی بہار معاملوں کے انچارج بھوپندر یادو سمیت این ڈی اے میں شامل جے ڈی یو ، بی جے پی ، ہم اور وی آئی پی کے نومنتخب اراکین اسمبلی موجود تھے ۔

ادھر حلف برداری تقریب کا اہم اپوزیشن راشٹریہ جنتاد ل ( آرجے ڈی ) ، کانگریس ، سی پی آئی ایم ایل ، سی پی آئی اور سی پی آئی ایم نے بائیکا ٹ کیا ہے ۔

وہیں وزیراعظم نریندرمودی نے بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار اور ان کے ساتھ پیر کے روز حلف لینے والے تمام وزراء کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قومی جمہوری اتحاد(این ڈی اے) فیملی ریاست کی ترقی کے لیے مل کر کام کرے گی دس نومبر کو بہار اسمبلی کے نتائج میں مسٹر کمار کی قیادت میں این ڈی اے کامیاب ہوا۔ مسٹر کمار اور ان کی کابینہ کو آج راج بھون میں گورنر پھاگو چوہان نے عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ وہ ساتویں مرتبہ وزیراعلیٰ منتخب ہوئے ہیں۔

دوسری جانب تملناڈو کے وزر اعلیٰ ای کے پلانی سوامی نے پیر کے روز پھر سے وزیر اعلیٰ بننے پر مسٹر نتیش کمار کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے ریکارڈ چوتھی بار وزیراعلیٰ کے بطور آج حلف لیا۔

مسٹر پلانی سوامی نے اپنے پیغام میں کہا،’میں آپ کو چوتھی بار بہار کے وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کی مبارکباد دیتا ہوں اور آپ کی مدت کار کی کامیابی کی دعا کرتا ہوں‘۔

Last Updated : Nov 16, 2020, 10:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.