انہوں نے اپنی پارٹی کے اصولوں کے خلاف شہریت ترمیمی بل کا ساتھ دے کر بہار کے کروڑوں لوگوں کو دھوکہ دیا ہے۔
سلیم پرویز انصاری نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی ملاقات میں کہا کہ 'اگر جے ڈی یو نے سی اے بی کی حمایت نہیں کی ہوتی تو آج یہ بل ایوان میں پاس نہیں ہوتا۔'
سلیم پرویز انصاری نے وزیر اعلی نتیش کمار سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ 'نتیش کمار یاد رکھیں کہ انہیں کمزور طبقہ کے لوگوں نے 2005 میں ووٹ دے کر وزیر اعلی بنایا تھا۔'
آپ نے بہار کے دس سے گیارہ کروڑ لوگوں سے وعدہ کیا تھا کہ دفعہ 370، طلاق ثلاثہ، این آر سی اور سی اے بی پر ان کا ساتھ نہیں دیں گے لیکن میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا مجبوری تھی، کیوں ڈر گئے؟ میں جب ایوان میں صدارتی نشست پر موجود تھا اس وقت آپ نے کہا تھا کہ مٹی میں مل جاؤں گا لیکن بی جے پی کے ساتھ نہیں جاؤں گا۔ بھارت جلاؤ پارٹی کہا تھا آپ نے وہ یاد نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ آر ایس ایس کے پٹھے ہیں ان کے گائیڈ لائن پر کام کرتے ہیں اور یہ مسلمانوں کو خریدنا چاہتے ہیں۔ ان کے اس رویے سے اقلیتی طبقہ میں بہت غصہ ہے اور انہوں نے ہم لوگوں کے پیٹھ میں خنجر مارا ہے۔ آنے والے 2020 کے انتخاب میں ان کو ایک بھی مسلمان ووٹ نہیں دے گا۔
انہوں نے جے ڈی یو کے رکن قانون ساز کونسل غلام رسول بلیاوی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حق بات کہی ہے انہوں نے جے ڈی یو کے تمام مسلم اراکین سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات پر سوچیں غور کریں اور اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر جے ڈی یو کا ساتھ چھوڑیں۔
جے ڈی یو آر ایس ایس سے بھی زیادہ خطرناک یہ پارٹی ہے میں تو چاہتا ہوں کہ نتیش کمار اپنی پارٹی کو آر ایس ایس میں ضم کر دیں۔