ETV Bharat / city

نتیش کمار نے رام دیو رائے کے انتقال پر اپنے رنج وغم کا اظہار کیا - انتقال سے غمزدہ

بہار کے وزیراعلی نتیش کمار نے سابق وزیر اور بچھواڑا سے موجودہ رکن اسمبلی رام دیو کے انتقال پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

Nitish Kumar expressed his grief over the demise of Ramdev Rai
نتیش کمار نے رام دیو رائے کے انتقال پر اپنے رنج وغم کا اظہار کیا
author img

By

Published : Aug 29, 2020, 5:13 PM IST

مسٹر نتیش کمار نے سنیچر کو یہاں اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ’’"مسٹر رائے ایک تجربہ کار سیاستداں اور مشہور سماجی کارکن تھے۔ ان کی طبیعت میں انکساری تھی۔ بہار کی سیاست میں ان کا ایک اہم کردار رہا ہے جسے فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ میں ذاتی طور پر ان کے انتقال سے غمزدہ ہوں۔ ان کے انتقال سے سیاسی اور معاشرتی شعبوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔"
آنجہانی رائے کی آخری رسومات کے لئے پروٹوکول کے تحت پٹنہ اور بیگوسرائے ضلع انتظامیہ کو ضروری کارروائی کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ نے آنجہانی کی روح کی شانتی اور ان کے اہل خانہ اور شائقین کو دکھ کی اس گھڑی میں صبر و تحمل کی طاقت عطا کرنے کی خدا سے دعا کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.