وزیراعلیٰ نتیش کمار نے معائنہ کے بعد میڈیا اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاٹلی پتر ہے جسے پٹنہ صاحب کہا جاتا ہے۔ آثار قدیمہ کی کھدائی کی وجہ سے لوگوں کو یہاں سے بے گھر کرنا ممکن نہیں ہے۔ ہم نے کہا ہے کہ اگر کوئی سرکاری زمین ہے تو اگر وہاں کچھ کھدائی کی جائے تو ہم کئی چیزوں کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ حال ہی میں ایک دو جگہوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور ہم وہی دیکھنے آئے ہیں۔
صحافیوں کے ایک اور سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ پاٹلی پتر ہے ، اس جگہ کی تاریخ تقریبا دوہزارسال قدیم ہے۔ اگر ایک بار یہاں کے بارے میں کچھ معلوم ہوجائے تو کتنے سیاح یہاں آئیں گے۔ یہاں کی جو تاریخ ہے وہ زیادہ عام ہوگی۔ لوگوں کی نئی نسل مزید اس کے بارے میں اچھی طرح جانیں گے۔ ہم شروع سے اس کی خواہش کرتے رہے ہیں ، لیکن زمین نہ ہونے کی وجہ سے ہم کچھ کرنے سے قاصر ہیں۔
پرکاش پنج کے معائنہ کے سوال پر وزیراعلی نے کہا کہ اس کا سنگ بنیاد دسمبر 2017 کے مہینے میں رکھا گیا اور 2018 میں کام شروع ہوا۔ عمارت تیار ہے لیکن چیزوں کو ظاہر کرنے کے لیے جوکرنا ہے ابھی تک نہیں کیا گیا۔ ہم کام کی پیش رفت پر نظر رکھتے ہیں۔ آج یہاں آکر ہم نے افسران سے معلومات لی ہیں اور اس کے علاوہ ہم نے کچھ تجاویز بھی دی ہیں۔ یہ گرو نانک دیو جی کا مقام بھی ہے جو پہلے یہاں آئے تھے۔ گرو گوبند سنگھ جی مہاراج یہاں پیدا ہوئے تھے۔ ہم نے یہ بھی دیکھا ہے کہ پرکاش بھون میں پرکاش پنج کے ساتھ لوگوں کے رہنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ اگر یہ جنوری تک تیار ہو جائے تو لوگوں کو سہولت ہو گی۔
معائنہ کے دوران وزیر اعلی کے صلاح کار انجنی کمار سنگھ ، دیپک کمار وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری ، چنچل کمار وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری ، سنجے کمار اگروال ڈویڑنل کمشنر پٹنہ ، مسٹر انوپم کمار سکریٹری وزیر اعلی ، آرٹ کلچر اور یوتھ محکمہ کی سکریٹری مسز وندنا پریسی ، ڈی ایم مسٹر چندر شیکھر سنگھ ، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مسٹراوپندر شرما سمیت دیگر افسران موجود تھے.
یو این آئی