ETV Bharat / city

ضمنی انتخاب میں این ڈی اے اتحاد کی جیت یقینی: شاہنواز حسین - NDA alliance victory in by-elections assured

بہار میں دو اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے پیش نظر این ڈی اے اتحاد اور عظیم اتحاد کے رہنما اپنی اپنی جیت کا دعوی کر رہے ہیں، ریاستی وزیر صنعت اور بی جے پی ترجمان سید شاہنواز حسین نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں این ڈی اے کی جیت یقینی ہے۔

NDA alliance victory in by-elections assured: Shahnawaz Hussain

author img

By

Published : Sep 21, 2021, 1:16 PM IST

پٹنہ: بہار کی سیاست میں ایک بار پھر دلچسپ موڑ آنے والا ہے، یہاں دو نشستوں پر ہونے والے اسمبلی ضمنی انتخاب کو لیکر ایک بار پھر سے سیاست تیز ہوتی جا رہی ہے، انتخاب سے قبل ہی عظیم اتحاد اور این ڈی اے اتحاد جیت کی دعویداری کرنے لگی ہے۔ بہار میں جن جگہوں پر ضمنی انتخاب ہونے والے ہیں، ان میں دربھنگہ کے کوسیشور استھان اور جموئی کے تارا پور اسمبلی حلقے شامل ہیں۔ یہ دو سیٹ جے ڈی یو کے قبضے میں تھی، کوسیشور استھان سے سشی بھوشن ہزاری رکن اسمبلی تھے وہیں تارا پور سے میوا لال چودھری رکن اسمبلی تھے۔ دونوں اراکین اسمبلی کا کچھ دنوں قبل انتقال ہو گیا تھا، جس کے بعد سے یہ سیٹ خالی ہوئی اور اس پر عنقریب انتخاب ہونا ہے حالانکہ اب تک انتخاب کے تاریخ کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

ویڈیو دیکھیے

ریاستی وزیر صنعت اور بی جے پی کے قومی ترجمان سید شاہنواز حسین نے ابھی سے ہی جیت کا دعویٰ کرنے لگے ہیں۔ بی جے پی ریاستی دفتر میں منعقد پریس کانفرنس سے مخاطب شاہنواز حسین نے کہا کہ ان دونوں نشستوں پر این ڈی اے اتحاد جیت درج کرے گی۔ چونکہ یہ سیٹ پہلے سے بھی این ڈی اے اتحاد کے پاس رہی ہے اور بہار میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔ اس سے عوام بالکل مطمئن ہے، وہ ایسے ہی امیدوار کو اپنا قیمتی ووٹ دے گی جس کا امیدوار این ڈی اے اتحاد کا ہوگا۔

مزید پڑھیں: 'چرنجیت سنگھ کو وزیراعلی بنانا قابل ستائش کام'

بی جے پی رکن پارلیمان کی بہن کی عاشق کے ساتھ شادی

ایک سوال کے جواب میں شاہنواز حسین نے کہا کہ تیجسوی یادو پارلیمانی انتخاب میں بھی دعویٰ کرتے تھے کہ بی جے پی کا کھاتہ نہیں کھلے گا اور پھر کیا ہوا، بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔ تیجسوی یادو نے جب جب دعویٰ کیا ہے ہماری سیٹ اتنی زیادہ بڑھی ہے، ہم تو چاہیں گے کہ وہ اسی طرح دعویٰ کرتے رہیں تاکہ ہماری سیٹ بڑھتی رہے۔ شاہنواز حسین نے مزید کہا کہ بہار کی عوام لالو رابڑی کے جنگل راج کو دوبارہ نہیں آنے دے گی کیونکہ انہیں ترقیاتی کام آنکھوں کے سامنے ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.