ETV Bharat / city

Mukesh Sahni Removed Nitish's Cabinet: نتیش کابینہ سے مکیش سہنی کو ہٹایا گیا - مکیش سہنی کی کابینہ سے چھٹی

بہار کے ماہی پروری کے وزیر اور وکاس سیل پارٹی کے قومی صدر مکیش سہی کو نیتش کابینہ سے ہٹا دیا گیا ہے، یہ کارروائی ان کی پارٹی کے تین ارکان اسمبلی کے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ Mukesh Sahni Removed Bihar Cabinet۔

Mukesh Sahni Removed Nitish's Cabinet
Mukesh Sahni Removed Nitish's Cabinet
author img

By

Published : Mar 28, 2022, 7:21 PM IST

پٹنہ: بہار میں وکاس شیل پارٹی کے قومی صدر مکیش سہنی کو نتیش کمار نے اپنی کابینہ سے ہٹا دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی طرف سے مکیش سہنی کو کابینہ سے ہٹانے کی درخواست کو گورنر نے منظوری دے دی ہے۔ اس تعلق سے سکریٹریٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ کابینہ سے باہر کیے جانے کے بعد عوامی ذرائع ابلاغ فیس بک پر مکیش سہنی نے اپنا ردعمل ظاہر کرکے کہا ہے کہ 16 ماہ کی وزارت کے دوران میں نے ریاست کے 13 کروڑ عوام کی خدمت کرنے کی کوشش کی۔ سبھی ذات اور مذہب کے لوگوں کے لئے کام کیا Vikassheel Insaan Partty chief Mukesh Sahani has been removed from the ministry۔

انہوں نے بہار کے مستقبل کے لیے مویشی پالنے اور ماہی پروری کے میدان میں کچھ فیصلہ کن کام کرنے کی تحریک دی۔ اپنی فیس بک پوسٹ میں مکیش سہنی نے وزیر بنائے جانے پر بہار کے عوام، قومی جمہوری اتحاد کے اتحادیوں اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ نشاد سماج کو ایس سی، ایس ٹی زمرہ میں شامل کر کے ریزرویشن دینے، ریزرویشن میں 15 فیصد اضافہ کرنے اور بہار، بہاریوں کے احترام کے لیے لڑنے کے لیے وقف ہوں۔

مزید پڑھیں:

معلوم ہوکہ حال کے دنوں میں وی آئی پی کے تین اراکان اسمبلی مشری لال یادو، راجو سنگھ اور سورنا سنگھ نے مکیش سہنی کا ساتھ چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ جس کے بعد بی جے پی ریاست میں بڑی پارٹی بن گئی ہے۔ اُس وقت سے ہی مکیش سنہی کو کابینہ سے باہر کیے جانے کا مطالبہ ایک خاص جماعت کی طرف سے کیا جا رہا تھا۔ جس کے بعد نیش کمار نے گورنر کو خط لکھ کر کابینہ سے ہٹانے کی سفارش کی تھی، جس پر گورنر نے مہر لگا دی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.