ETV Bharat / city

'فرض نمازوں کے ساتھ نماز تراویح بھی گھر میں ادا کریں' - گھروں میں ہی تراویح کا اہتمام کریں'

وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے پورے بھارت کو کورونا وائرس کے پیش نظر 3 مئی تک کے لیے لاک ڈاؤن کیا گیا ہے. ان حالات کے پیش نظر بہار کی تمام دینی، مذہبی و شرعی تنظیموں نے مساجد میں نماز تراویح چار سے پانچ لوگوں کے ساتھ ادا کرنے کی اپیل کی ہے، ساتھ ہی دیگر مصلیان کو گھروں میں رہ کر نماز تراویح پڑھنے کی ہدایت کی ہے۔

'فرض نمازوں کے ساتھ نماز تراویح بھی گھر میں ادا کریں'

author img

By

Published : Apr 21, 2020, 1:37 PM IST

تمام مسلم ملی تنظیمیں امارت شرعیہ، ادارہ شرعیہ، جماعت اسلامی ہند، جمعیۃ علماء ہند، بہار سنی شیعہ وقف بورڈ نے متحد ہو کر عوام سے اپیل کیا ہے کہ فرض نمازوں کے ساتھ نماز تراویح بھی گھر میں ادا کریں۔

مفتی اطہر القاسمی

جمعیۃ علما ہند ارریہ کے جنرل سکریٹری مفتی اطہر القاسمی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ کورونا وائرس کی ممکنہ تباہی کے پیش نظر 24 یا 25 اپریل سے شروع ہونے والے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھارتی مسلمان لاک ڈاؤن اور سماجی فاصلے کی ہدایات اور ضابطوں پر پوری دیانتداری سے عمل کرتے ہوئے اپنے اپنے گھروں پر ہی عبادت اور نماز تراویح کا اہتمام کریں۔

مفتی اطہر القاسمی نے کہا کہ نماز تراویح سنت کفایہ ہے اگر مسجد میں چند لوگ ادا کر لیتے ہیں تو کافی ہے، سعودی عرب سمیت دنیا بھر کے کئی مسلم ممالک نے بھی رمضان المبارک کے درمیان اجتماعی عبادات اور افطار پر پابندی عائد کر دی ہے۔

مفتی اطہر نے کہا کہ جس طرح سے ریاستی وقف بورڈوں کی فعال کوششوں اور سماجی و مذہبی رہنماؤں کی مثبت کاوشوں کے نتیجے میں بھارتی مسلمانوں نے شب برات کے موقع پر اپنے گھروں میں عبادت کیا اسی طرح رمضان المبارک میں بھی نماز اور دیگر مذہبی امور انجام دیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.