ETV Bharat / city

اویسی کے انتخابی اجلاس میں بھیڑ بے قابو - رکن پارلیمان اسد الدین اویسی

ارریہ کے جوکی ہاٹ اسمبلی حلقہ سے اس بار مرحوم تسلیم الدین کے چھوٹے صاحب زادہ و موجودہ ایم ایل اے شاہنواز عالم اس بار مجلس کے ٹکٹ سے انتخابی میدان میں ہیں۔

crowd in Owaisi Rally
اجلاس میں بھیڑ بے قابو
author img

By

Published : Oct 28, 2020, 7:48 PM IST

بہار اسمبلی انتخاب میں جہاں ایک طرف تمام پارٹیاں طاقت جھونک رہی ہیں وہیں دوسری جانب آج سیمانچل کے ارریہ ضلع میں پہلی بار پہنچے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر و رکن پارلیمان اسد الدین اویسی کو دیکھنے لوگوں کا ازدہام امڈ پڑا۔

اجلاس میں بھیڑ بے قابو

پولس اہلکار بھیڑ پر قابو پانے میں بے بس نظر آئے۔ کچھ دیر افراتفری کا ماحول بنا رہا۔ اسدالدین اویسی لوگوں کا ازدہام دیکھ کافی دیر تک ہیلی کاپٹر میں ہی بیٹھے رہے، پھر کچھ دیر بعد کسی طرح انہیں جلسہ گاہ تک پہنچایا گیا، جہاں پہنچتے ہی سب سے پہلے انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ شانت نہیں ہوں گے تو میں یہاں سے چلا جاؤں گا، باوجود اس کے اویسی کے حامی شور مچاتے رہے۔

دراصل ارریہ کے جوکی ہاٹ اسمبلی حلقہ سے اس بار مرحوم تسلیم الدین کے چھوٹے صاحب زادہ و موجودہ ایم ایل اے شاہنواز عالم اس بار مجلس کے ٹکٹ سے انتخابی میدان میں ہیں اور ان کے سامنے بڑے بھائی و عظیم اتحاد کے امیدوار سرفراز عالم کی دعویداری ہے۔ جس سے دونوں کے حامی الگ الگ حصوں میں تقسیم ہو گئے ہیں اور اپنی جیت کی دعویداری دے رہے ہیں۔ شاہنواز عالم کی حمایت میں ہی آج اسدالدین اویسی جوکی ہاٹ کے اودا ہاٹ انتخابی اجلاس سے خطاب کرنے پہنچے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: فٹنس میں وراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑنے والا کھلاڑی

حیران کرنے والی بات یہ ہے کہ ہیلی پیڈ چاروں طرف بنے حفاظتی انتظامات کو توڑ کر عوام اسدالدین اویسی کو دیکھنے پہنچ گئی اور پولس اہل کار سامنے دیکھتے رہے، اس طرح کی لاپرواہی کسی بھی حادثے کو دعوت دے سکتی ہے۔ حالانکہ امیدوار شاہنواز عالم مسلسل عوام سے ہاتھ جوڑ کر گزارش کرتے رہے مگر عوام موجودہ رکن اسمبلی کی ایک بھی سننے کو تیار نہیں ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.