ETV Bharat / city

اردو قلم کاروں کی مالی معاونت کیلئے وزیراقلیتی فلاح کوعرضداشت - Minister for Minority Welfare requested for financial assistance to Urdu writers

آل بہار اردو جرنلسٹ فورم، پٹنہ کے صدر اشرف استھانوی نے مالی بحران سے دوچار اردو قلم کاروں کی مالی معاونت کیلئے آج اقلیتی فلاح کے وزیر زماں خان سے ملاقات کرکے انہیں ایک عرضداشت پیش کی۔

اردو قلم کاروں کی مالی معاونت کیلئے وزیراقلیتی فلاح کوعرضداشت

author img

By

Published : Aug 3, 2021, 9:49 PM IST

استھانوی نے کہا کہ عالمی وبا کورونا قہر کے سبب پوری دنیا تباہی و بربادی کے دہانے پر ہے۔

اپنے ملک بھارت میں تو اس کا بہت زیادہ اثر پڑا ہے۔ بہار میں مسلسل لاک ڈاﺅن کے سبب ریاست کے اردو شاعروں ادیبوں، صحافیوں اور افسانہ نگاروں کی حالت دیگر گوں ہوگئی ہے۔

یہ لوگ سخت مالی بحران سے دوچار ہیں۔ اس سلسلے میں آج ریاست کے وزیراقلیتی فلاح و بہبود زماں خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کرکے ایک عرض داشت پیش کی گئی۔

مزید پڑھیں:انڈین جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی نٸ کمیٹی تشکیل

عرضداشت میں ریاست بہار کے اردو صحافیوں ،شاعروں اور ادیبوں کی سخت مالی دشواریوں کے سبب فی الفور ان سے ان قلم کاروں کی مالی اعانت کی اپیل کی گئی ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.