ETV Bharat / city

انسانی زنجیر پر کروڑوں کا خرچ حکومتی بدعنوانی کو صحیح قرار دینے کی کوشش :لالو

چارہ کرپشن معاملے میں سزایافتہ راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) صدر لالو پرساد یادو نے جل جیون ہریالی مہم اور ماحولیات تحفظ کے تئیں لوگوں کو بیدارکرنے کیلئے 19 جنوری کو پورے بہار میں بنائی جانے والی انسانی زنجیر کولیکر ریاست کی نتیش حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے آج کہاکہ انسانی زنجیر پر کروڑوں روپے خرچ کر کے ’ سوشاسنی بھرشٹا چار “ یعنی حکومتی بدعنوانی کو درست بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انسانی زنجیر پر کروڑوں کا خرچ حکومتی بدعنوانی کو صحیح قرار دینے کی کوشش :لالو
انسانی زنجیر پر کروڑوں کا خرچ حکومتی بدعنوانی کو صحیح قرار دینے کی کوشش :لالو
author img

By

Published : Jan 16, 2020, 6:01 PM IST

مسٹر یادو کے ٹوئٹر ہینڈل پر کئے گئے ٹوئٹ میں مسٹر کمار کا نام لئے بغیر کہا گیا ہے کہ ’ چھل چھیجن اور گھریالی پن ‘ یاترا والے مہا نوبھاؤ نے غریب ریاست کے نوجوانوں ، کسانوں اور ملازمین کے 24500 کروڑ روپے لوٹ لئے ۔ اوپر سے سرکاری وسائل کی بربادی اور کروڑوں روپے انسانی زنجیر کی نوٹنکی پر خرچ کرکے سوشاسنی بھرشٹا چار یعنی حکومتی بدعنوانی کوصحیح ٹھہرانے اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے ۔

واضح رہے کہ بہار میں ماحولیات کے تئیں لوگوں میں بیداری بڑھانے کے ساتھ ہی شراب بندی اور منشیات سے آزادی کے حق میں اور کمسنی کی شادی اور جہیز رسم کے خلاف 19 جنوری کو بننے والی 16351 کلومیٹری طویل انسانی زنجیر میں چار کروڑ 27 لاکھ لوگوں کے شامل ہونے کی امید ہے ۔ انسانی زنجیر کی 5052 کلومیٹر اہم شاہراہ کی لمبائی ہوگی اور 11299 کلومیٹر ذیلی شراہراہوں کی لمبائی ہوگی ۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.