ETV Bharat / city

تھانہ میں ہوئی شادی، صحافی بنے پنڈت اور پولیس بنی گواہ - بہار کے ضلع کیمور

بہار کے ضلع کیمور میں پولیس اور صحافی کے تعاون سے درگاوتی تھانہ علاقے میں محبت کرنے والا ایک جوڑا شادی کے بندھن میں بندھ گیا۔ اس موقع پر صحافی پنڈت اور مقامی پولیس اہلکار شادی کے گواہ بنے۔ شادی کے بعد موجود لوگوں نے دولہا اور دلہن کو مبارک باد پیش کی۔

Marriage in police station, journalist turned pandit and police turned witness
تھانہ میں ہوئی شادی، صحافی بنے پنڈت اور پولیس بنی گواہ
author img

By

Published : Feb 5, 2021, 12:32 PM IST

درگاوتی تھانہ علاقہ کے بھدینی گاؤں کے رہائشی موتی لال رام کی بیٹی سنجو کماری کی شادی 2 سال قبل اتر پردیش کے غازی پور ضلع کے زمانیہ بازار کے رہائشی وشوجیت کمار ولد رتن رام کے ساتھ طے ہوئی تھی۔

عالمی وبا کورونا کی وجہ سے اس شادی میں تاخیر ہوئی۔ لڑکا اور لڑکی دونوں ہی ایک دوسرے سے فون پر بات کرتے رہے۔ اسی دوران لڑکے نے لڑکی کو درگاوتی تھانہ علاقے دہلا موڑ پر ملاقات کے لیے بلایا۔ جب وہ لڑکی سے باتیں کر رہے تھے تو شک کی بنیاد پر مقامی لوگوں نے درگاوتی پولیس تھانہ کو اس کی اطلاع دی، جس کے بعد درگاوتی پولیس موقع پر پہنچی اور لڑکے اور لڑکی کو تھانے لے آئی۔

ویڈیو

تھانے میں لڑکے اور لڑکی نے ایک دوسرے سے شادی کرنے کی بات کہی، جس کے بعد پولیس نے لڑکی اور لڑکے کے اہل خانہ کو بلایا اور مندر کے احاطے میں سماجی کارکن رادھے شیام ساہنی اور کلیان پور پنچایت کے مکھیا سجیون شاہ کی موجودگی میں ایک میڈیا ادارے کے صحافی شیام سندر پانڈے نے ہندو رسم و رواج کے ساتھ ویدک منتر پڑھ کر شادی کرائی۔ اس کے بعد لوگوں نے دولہا اور دلہن کو مبارک باد پیش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.