ملک بھر میں لاک ڈان جاری ہے، اس کے باوجود بہار میں طلبا وطالبات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔آنے والے طلبا وطالبات ریاست راجستھان کے کوٹا اور مدھیہ پردیش کے بھوپال میں انجینیٸرینگ کی تعلیم حاصل کرتے ہیں، طلبا کا ایک قافلہ اپنی پراٸیویٹ گاڑیوں سے کرمناشا سرحد پر جیسے ہی پہنچا موقع پر تعنیات افسرز نے ریاست کی سرحد میں داخل ہونے سے روک دیا۔
اس درمیان اس کی اطلاع ضلع مجسٹریٹ اور ایس پی کو ملی تو وہ جائے وقوع پر پہنچ گئے اور دونوں افسروں نے طلبا سے پوری جانکاری حاصل کی اسکے بعد ضروری ہدایات دیں، پھر ان کی تھرمل اسکریننگ کے بعد انہیں سرحد میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔