ETV Bharat / city

سائنس ٹیچر کی بحالی پر روک، امیدواروں میں مایوسی

author img

By

Published : Sep 23, 2019, 8:54 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 6:16 PM IST

ریاست بہار کے وہ تمام امیدوار مایوس ہیں جنہوں نے بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ میں سائنس کے ٹیچر کے لیے اپلائی کیا تھا۔

سائنس اساتذہ کی بہالی

حالیہ دنوں میں مدرسہ بورڈ کے تحت تمام مدارس میں سائنس کے ٹیچرز کی بحالی کا نوٹیفکیشن بہار کے تمام اخبارات میں جاری ہوا تھا جس سے سائنس ٹیچرز میں خوشی کی لہر دیکھی جا رہی تھی۔ لیکن حالیہ دنوں مدرسہ بورڈ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں بحالی ملتوی ہونے سے امیدوار مایوس نظر آ رہے ہیں۔

سائنس ٹیچر کی بحالی پر روک

بحالی ملتوی کی وجہ سائنس اساتذہ کا پٹنہ ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کرنا ہے۔ اس سے قبل مدرسہ بورڈ کے جن مدارس میں سائنس اساتذہ بحال ہیں انہیں کئی برسوں سے تنخواہ نہیں ملی ہے جس وجہ سے اساتذہ نے مدرسہ بورڈ کے اوپر مقدمہ دائر کیا ہوا ہے۔

ہائی کورٹ سے فیصلہ آنے کے بعد ہی اب اس بحالی کا شیڈول جاری ہو سکے گا۔ حالانکہ مدرسہ بورڈ کی جانب سے سائنس اساتذہ کی بحالی کے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ہی مدرسہ کمیٹی نے مذکورہ عہدوں کے لئے اخبارات میں اشتہار نکالا تھا اور امیدواروں کے ذریعہ آن لائن فارم بھی بھرا گیا تھا۔ لیکن اسی درمیان ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق جب تک پہلے والوں کا فیصلہ نہیں ہو جاتا تب تک کسی طرح بحالی کرنے پر روک لگا دی ہے۔

ارریہ بورڈ کے تحت 89 مدرسے چل رہے ہیں۔ ہر مدرسہ میں تین اساتذہ کی بحالی ہونی تھی، اس طرح سے ضلع میں 267 سائنس اساتذہ کی بحالی ہوتی، جبکہ اس سے پہلے ہوئی بحالی میں ارریہ ضلع کے آٹھ مدرسے میں 24 سائنس اساتذہ کی بحالی ہوئی تھی مگر دو برس بعد بھی ان اساتذہ کی تنخواہ نہیں ملی جس سے یہ لوگ پٹنہ ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کیا۔

اساتذہ نے ہائی کورٹ میں داخل عرضی میں کہا کہ جب پہلے کی تنخواہ اب تک نہیں ملی تو پھر دوسری بحالی کیوں نکالی گئی۔ اس فیصلے سے ارریہ کے سائنس امیدوار کافی مایوس ہیں اور مدرسہ بورڈ کے چیئرمین پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ جب انہیں معلوم تھا کہ پہلے کے اساتذہ کو تنخواہ نہیں مل رہی ہے تو پھر انہوں نے بحالی کیوں نکالی؟

اس درمیان کئی مدرسہ کے سکریٹری ناراض دیکھے گئے۔ امیدوار عامر رضا نے کہا کہ اس طرح سے بحالی ملتوی ہونے ہم لوگ مایوس ہیں۔ جبکہ امیدوار سالک اعظم نے کہا کہ چئیرمین کو ان معاملوں کی جانکاری کے بعد ہی قدم اٹھانی چاہیے تھی، تاکہ امیدوار اور مدرسہ اخراجات سے بچ جاتا۔

Intro:مدرسہ بورڈ کے تحت سائنس اساتذہ کی بحالی پر روک سے امیدوار مایوس

ارریہ : ایک طرف جہاں بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے متحرک چیئرمین عبدالقیوم انصاری مدرسہ بورڈ کے کام کاج سنبھالنے کے بعد اپنے فیصلے کو لے کر کافی سرخیوں میں رہے ہیں وہیں وہ ایک بار پھر سرخیوں میں آ گئے ہیں. ابھی حالیہ دنوں مدرسہ بورڈ کے تحت تمام مدارس میں سائنس اساتذہ کی بحالی کا نوٹیفکیشن بہار کے تمام اخبارات میں جاری ہوا تھا جس سے سائنس کے امیدواروں میں خوشی کی لہر دیکھی جا رہی تھی اور چئیرمین موصوف کی بیدار مغز و مدرسہ کے نظام میں سائنس اساتذہ پر توجہ کے لئے عوام شکریہ ادا کر رہی تھی مگر حالیہ دنوں مدرسہ بورڈ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں بحالی ملتوی ہونے سے امیدوار مایوس نظر آ رہی ہے.

Body:بحالی ملتوی کی وجہ قبل میں سائنس اساتذہ کا پٹنہ ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کرنا ہے. اس سے قبل مدرسہ بورڈ کے جن مدارس میں سائنس اساتذہ بحال ہیں انہیں کئی سالوں سے تنخواہ نہیں ملی ہے جس وجہ سے اساتذہ نے مدرسہ بورڈ کے اوپر مقدمہ دائر کیا ہوا ہے. ہائی کورٹ سے فیصلہ آنے کے بعد ہی اب اس بحالی کا شیڈول جاری ہو سکے گا. حالانکہ مدرسہ بورڈ کی جانب سے سائنس اساتذہ کی بحالی کے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ہی مدرسہ کمیٹی نے مذکورہ عہدوں کے لئے اخبارات میں اشتہار نکالا تھا اور امیدواروں کے ذریعہ آن لائن فارم بھی بھرا گیا تھا مگر اسی درمیان ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق جب تک پہلے والوں کا فیصلہ نہیں ہو جاتا تب تک کسی طرح بحالی کرنے پر روک لگا دی ہے.

Conclusion:ارریہ بورڈ کے تحت 89 مدرسہ چل رہا ہے اور ہر مدرسہ میں تین اساتذہ کی بحالی ہونی تھی، اس طرح سے ضلع میں 267 سائنس اساتذہ کی بحالی ہوتی، جبکہ اس سے پہلے ہوئی بحالی میں ارریہ ضلع کے 8 مدرسے میں 24 سائنس اساتذہ کی بحالی ہوئی تھی مگر دو سال بعد بھی ان اساتذہ کی تنخواہ نہیں ملی جس سے یہ لوگ پٹنہ ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے کہا جب پہلے کی تنخواہ اب تک نہیں ملی تو پھر دوسری بحالی کیوں نکالی گئی. اس فیصلے سے ارریہ کے سائنس امیدوار کافی مایوس ہیں اور مدرسہ بورڈ کے چیئرمین پر سوال اٹھا رہے ہیں جب انہیں معلوم تھا تو پھر انہوں نے بحالی کیوں نکالی، اس درمیان کئی مدرسہ کے سکریٹری ناراض دیکھے گئے. امیدوار عامر رضا نے کہا کہ اس طرح سے بحالی ملتوی ہونے ہم لوگ مایوس ہیں. جبکہ امیدوار سالک اعظم نے کہا کہ چئیرمین کو ان معاملوں کی جانکاری کے بعد ہی قدم اٹھانی چاہیے تھی، تاکہ امیدوار اور مدرسہ اخراجات سے بچ جاتا.

بائٹ...... عامر رضا، امیدوار سائنس اساتذہ
بائٹ..... سالک اعظم ، امیدوار سائنس اساتذہ
بائٹ.... مظفر مسعودی ، امیدوار سائنس اساتذہ
بائٹ.... مہتاب عالم، سکریٹری مدرسہ اسلامیہ یتیم خانہ
بائٹ..... زاہد انور ، سماجی کارکن
Last Updated : Oct 1, 2019, 6:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.