ETV Bharat / city

بہار میں لاک ڈاؤن کی مدت میں مزید ایک ہفتہ کی توسیع

بہار میں لاک ڈاؤن کی مدت میں ایک بار پھر ایک ہفتے کی توسیع کردی گئی ہے۔ اب 1 جون تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔

بہار: کابینہ میٹنگ کا بڑا فیصلہ لاک ڈاؤن کی مدت میں مزید ایک ہفتہ توسیع

author img

By

Published : May 24, 2021, 10:13 PM IST

کورونا وبا سے تحفظ کے پیشِ نظر ریاست بہار میں لاک ڈاؤن کی مدت میں ایک بار پھر ایک ہفتے کی توسیع کردی گئی ہے۔ اب 1 جون تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے'۔

بہار: کابینہ میٹنگ کا بڑا فیصلہ لاک ڈاؤن کی مدت میں مزید ایک ہفتہ توسیع

وزیراعلٰی نتیش کمار نے آج کابینہ کے کئی سینئر وزراء اور اعلٰی افسران کے ساتھ ایک اعلی سطحی جائزہ میٹنگ میں اس کا فیصلہ کیا ہے'۔

انہوں نے ٹویٹ کر کے اس کی اطلاع دی ہے، وزیراعلٰی نتیش کمار نے افسران کو روزانہ ایک لاکھ کورونا جانچ کرنے کی ہدایت کو دی ہے'۔

وزیراعلٰی نتیش کمار نے کہا کہ 'لاک ڈاؤن کے بہتر نتائج سامنے آئے ہیں، جس کے پیش نظر کرونا وبا پر قابو پانے میں کامیابی ملی ہے'۔

ایک اعدادوشمار کے مطابق ریاست میں اس مرض سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ریکوری ریٹ کے بہتر نتائج سامنے آئے ہیں۔ اس دوران گذشتہ گائیڈ لائن پر عمل کیا جائے گا'۔

صبح میں 7 سے 10 بجے تک سبھی دکانیں کھلی رہیں گی، اس کے علاوہ طبی سہولیات پہلے کی طرح مہیا ہوں گے، تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے. ۔

پبلک اور سواری گاڑیاں پہلے کی طرح چلیں گی، تمام ضروری اشیا کی دکانیں بھی کھلیں گی، وزیراعلٰی نتیش کمار نے جانچ کو جنگی پیمانے کرنے کی افسران کو ہدایت دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.