ETV Bharat / city

لالو اور تیجسوی کا نتیش حکومت پر طنز

حکومت ہند کے صفائی سروے 2020 میں دارالحکومت پٹنہ سمیت بہار کے سات شہروں کو ملک کا سب سے گندا شہر قرار دیئے جانے پر راشٹریہ جنتا دل صدر لالو پرساد یادو اور اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے نتیش حکومت پر طنز کسا ہے۔

Lalu and Tejsui satirize on Nitish government
راشٹریہ جنتا دل صدر لالو پرساد یادو
author img

By

Published : Aug 21, 2020, 9:23 PM IST

آر جے ڈی صدر لالو یادو نے جمعہ کو سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے منفرد انداز میں ٹوئٹ کر کے کہا کہ ”کا ہو نتیش۔ سشیل؟ اس کا دوش ہمیں نہیں دوگے کیا؟ شرم تو نہیں آرہی ہوگی اس کتھت سوشاسنی اور وگیاپنی سرکار کے لوگوں کو ؟“۔

اس کے فورا بعد لالو یادو کے چھوٹے بیٹے اور اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے بھی ٹوئٹ کر کے کہاکہ ” ملک میں پٹنہ کو گندگی میں نمبر۔1مقام ملنے پر 15 سالوں کے معزز وزیراعلیٰ نتیش کمار جی کو بہت بہت مبارک باد، چلیے 15 سالوں میں کہیں تو نمبر۔1 مقام حاصل کیا ہے “۔

غور طلب ہے کہ صفائی سروے 2020 میں بڑے شہروں کی فہرست میں پٹنہ ملک کے دس گندے شہروں میں نمبر ایک پر ہے ۔ وہیں دس لاکھ سے کم آبادی والے چھوٹے شہروں کے زمرے میں دس سب سے زیادہ گندے شہروں میں گیا پہلے مقام پر ہے جبکہ بکسر دوسرے، بھاگلپور چوتھے ، پرسا بازار پانچویں، بہار شریف نویں اور سہرسہ دسویں مقام پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.