ریاست بہار کے ضلع روہتاس میں ایک مزدور نے خودکشی کر لی، یہ واقع روہتاس کے ناصری گنج میں واقع میدنی پورگاؤں کا ہے۔
ہلاک شخص کے بھائی نے بتایاکہ وہ دہلی میں کام کرتا تھا لاک ڈاؤن کے سبب وہ دہلی سے کسی طرح گھر لوٹا تھا یہاں آنے کے بعد بھی وہ مسلسل روزگار کی تلاش میں تھا، لیکن کہیں کام نہ ملنے کی وجہ سے وہ ذہنی تناؤ کا شکار ہو گیا تھا۔
بھائی نے مزید بتا یا کہ وہ مسلسل دہلی لوٹنے کے لیے پریشان تھا لیکن کورونا وبا کے مزید پھیلتے خدشات کے پیش نظر کام نہ ملنے کے خیال سے وہ جانے سے بعض رہا۔
لیکن مسلسل ذہنی تناؤ میں مبتلا ہونے کے باعث سکندر نے اپنے گاؤں میں ہی واقع ایک کالج کے احاطے میں خودکشی کر لی۔ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔