کیمور پولیس نے ایک ماہ قبل ایک کروڑ روپے کی کوریٸر لوٹ اور ڈرائیور قتل معاملے کا انکشاف کیا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے آٹھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس نے ان ملزمین کے پاس سے اکیانوے ہزار روپے کے علاوہ آدھا درجن موباٸل کے ساتھ قتل میں استعمال کیے گئے چاقو کو ضبط کیا ہے۔ پولیس نے ان لوگوں کو گرفتار کر بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔
ایس پی کیمور دلنواز احمد نے بتایا کہ 'خفیہ اطلاع ملی کہ کچھ مشکوک لوگ بھبھوا کورٹ کے گیٹ کے پاس کھڑے ہو کر جراٸم کو انجام دینے کی فراق میں ہیں۔ تبھی عدالت کے چاروں طرف سادے وردی میں پولیس فورس کی تعنیاتی کی گئی۔ اس کے بعد پولیس نے کچھ لوگوں کو شک کی بنا پر گرفتار کیا اور پوچھ گچھ کی۔ گرفتار افراد میں سے ایک شخص کی شناخت درگاوتی تھانہ میں واقع سریاں کے لال بابو بیٹھا کے طور پر ہوئی۔'
بتایا جاتا ہے کہ یہ وہی شخص ہے جس نے چار آگست کو ہریانہ سےاڑیسہ جا رہے ایک ٹرک کو لوٹ کر اس کے ٹرائیور کا قتل کر دیا تھا۔
ایس پی نے بتایا کہ 'ملزم اتنے شاطر تھے کہ حادثہ کے بعد اپنے پیچھے کوئی سراغ نہیں چھوڑا لیکن پولیس کی ڈی آئی او ٹیم نے جلد ہی اپنی جانچ میں لال بابو بیٹھا کا ہاتھ ہونے کا پتہ لگا لیا۔'