ETV Bharat / city

جے ڈی یو اترپردیش میں تنہا انتخاب لڑے گی

author img

By

Published : Aug 10, 2021, 3:16 PM IST

جے ڈی یو کے ترجمان نیرج کمار نے کہا کہ پارٹی اتر پردیش انتخاب کی بھی تیاری کر رہے ہیں، تاہم اس پر ابھی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے اور نہ اس بارے میں ابھی تک این ڈی اے اتحاد سے کوئی بات چیت ہوئی ہے۔ نیرج کمار نے واضح طور پر کہا کہ اگر آپسی اتفاق رائے سے بات بن گئی تو ٹھیک ہے نہیں تو جے ڈی یو اتر پردیش میں تنہا انتخاب لڑے گی۔

جے ڈی یو اترپردیش میں تنہا انتخاب لڑے گی
جے ڈی یو اترپردیش میں تنہا انتخاب لڑے گی

جتنا دل یونائیٹڈ کے ریاستی ترجمان نیرج کمار، اجئے آلوک، نکھل کمار اور اروند نشانت نے مشترکہ پریس بیان جاری کر کہا کہ جنتا دل یونائیٹڈ کی پوری کوشش ہوگی کہ این ڈی اے میں رہ کر دوسری ریاستوں میں انتخاب لڑیں۔بہار کے علاوہ اگر دوسری ریاستوں میں این ڈی اے کے ساتھ بات نہیں بنی تو پارٹی تنہا انتخاب لڑنے کی اہل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جے ڈی یو کو بہار اور اروناچل پردیش میں ریاستی سطح کی پارٹی کی منظوری حاصل ہے، دو اور ریاستوں میں جنتا دل یونائیٹڈ مضبوطی کے ساتھ انتخاب لڑے گی اور قومی درجہ حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔

ترجمان نیرج کمار نے کہا کہ ہم لوگ اتر پردیش انتخاب کی بھی تیاری کر رہے ہیں، تاہم اس پر ابھی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے اور نہ اس بارے میں ابھی تک این ڈی اے اتحاد سے کوئی بات چیت ہوئی ہے۔ نیرج کمار نے واضح طور پر کہا کہ اگر آپسی اتفاق رائے سے بات بن گئی تو ٹھیک ہے نہیں تو جے ڈی یو اتر پردیش میں تنہا انتخاب لڑے گی۔

نیرج کمار نے کہا کہ جمہوریت میں سبھی کو آگے بڑھنے کا حق ہے اور اسی جانب کوشش بھی کر رہے ہیں۔ جس طرح آج بہار ترقی کی راہ پر گامزن ہے ٹھیک اسی طرح دوسری ریاست بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہونگی جب نتیش کمار جیسے وکاس پرش وہاں جائیں گے۔

اس پریس ریلیز میں جے ڈی یو کے ترجمان اجئے آلوک نے کہا کہ ذات پر مبنی مردم شماری کا مطالبہ پارٹی شروع سے کرتی رہی ہے، ہمارے لیڈر نتیش کمار نے اس معاملے کو سب سے پہلے اٹھایا تھا اور سنہ 1990 سے زور و شور سے اس کی وکالت کرتے آئے ہیں۔سنہ 1931 میں ذات پر مبنی مردم شماری ہوئی تھی، اسی بنیاد پر ریزرویشن کا خاکہ تیار ہوا تھا، اس کے تحت ایس سی ایس ٹی، او بی سی اور دیگر طبقہ کی درجہ بندی کی گئی تھی۔ آج 90 سال گزر گئے سبھی ذات کا خاکہ بدل گیا۔

اجئے آلوک نے کہا کہ جن لوگوں کی موت کورونا سے ہوئی ہے ان کے وارث کو 4 - 4 لاکھ روپے امداد دینے کی پالیسی بنائی ہے اور اس کی ادائیگی بھی کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.