ETV Bharat / city

ارریہ: رکن اسمبلی شاہنواز عالم صحتیاب - ارریہ کی خبر

سیمانچل کے گاندھی کہے جانے والے مرحوم تسلیم الدین کے چھوٹے صاحب زادہ اور جوکی ہاٹ اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی شاہنواز عالم کو آج ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

ارریہ: رکن اسمبلی شاہنواز عالم صحتیاب
ارریہ: رکن اسمبلی شاہنواز عالم صحتیاب
author img

By

Published : Jul 8, 2020, 1:40 PM IST

شاہنواز عالم گزشتہ ایک ہفتہ قبل کورونا سے متاثر ہوئے تھے، جانچ رپورٹ مثبت آنے کے بعد ڈاکٹر نے انہیں قرنطین کر دیا تھا، مسلسل ایک ہفتہ ڈاکٹر کی نگرانی میں رہنے کے بعد کل دوبارہ ان کی جانچ ہوئی جس میں رپورٹ منفی آئی۔

ارریہ: رکن اسمبلی شاہنواز عالم صحتیاب

ارریہ صدر ہسپتال کے ڈی پی ایم ڈاکٹر ریحان اشرف و کورونا جانچ کے انچارج ڈاکٹر معیز عالم نے رکن اسمبلی شاہنواز عالم کو کورونا منفی کا سرٹیفکیٹ دے کر انہیں اسپتال سے روانہ کیا، اس موقع پر شاہنواز عالم کے استقبال میں بڑی تعداد میں ان کے حامی پہنچے تھے۔

ڈاکٹر معیز عالم نے کہا کہ شاہنواز عالم نے ڈاکٹر کے ذریعہ دیے گئے ہدایت پر پوری طرح سے عمل کیے جس کے نتیجے میں وہ جلد صحت یاب ہو سکیں ہیں، حالانکہ اس وقت ضلع میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جو باعث تشویش ہے

وہیں صحتیابی کے بعد ہسپتال سے نکلنے کے بعد شاہنواز عالم نے سب سے پہلے خدا کا شکر ادا کیا، ساتھ ہی تمام عوام کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ لوگوں نے ہمارے لیے جو دعائیں کی ہیں اس کا میں احساس مند رہوں گا، شاہنواز عالم نے مزید کہا کہ ایسے حالات میں لوگ زیادہ سے زیادہ ماسک اور سینٹائزر کا استعمال کریں، بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں، ذرا سا بھی لاپرواہی آپ کو خطرہ میں ڈال سکتی ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.