ETV Bharat / city

مرکزی و ریاستی حکومت کے خلاف مشعل جلوس

ارریہ میں احتجاجی جلوس کے دوران جسمانی فاصلے کا خاصا خیال رکھا گیا اور لوگ ایک دوسرے دوری بنا کر اپنا احتجاج درج کیا۔

مرکزی و ریاستی حکومت کے خلاف مشال جلوس
مرکزی و ریاستی حکومت کے خلاف مشال جلوس
author img

By

Published : Jun 15, 2020, 1:19 PM IST

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں جن ادھیکار پارٹی نے گزشتہ شب مرکز ی و ریاستی حکومت کے خلاف مشعل جلوس نکال کر احتجاج کیا یہ جلوس ارریہ صدر ہسپتال چوک سے لیکر چاندنی چوک تک نکالاگیا جس کی قیادت جن ادھیکار پارٹی کے ضلع صدر امتیاز انیس عرف لڈو نے کی۔

خاص بات یہ ہے کہ جلوس کے دوران جسمانی فاصلے کا خاصا خیال رکھا گیا اور لوگ ایک دوسرے دوری بنا کر اپنا احتجاج درج کیا۔

اس جلوس میں پارٹی کے درجنوں کارکنان شامل تھے جو مرکز و ریاستی حکومت کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔

بعد ازاں ضلع صدر امتیاز انیس عرف لڈو نے کہا کہ یہ جلوس اور احتجاج بہار کے طلباء، تاجر اور مزدوروں کے مسائل کو دیکھتے ہونے نکالا گیا ہے، آج کے وقت میں نتیش حکومت ہر محاذ پر فیل ہے، کسان، مزدور، طالب علم اور مڈل کلاس کے لوگ پریشان حال ہے، لوگوں میں اس حکومت کے تئیں غم و غصہ ہے مگر اس حکومت کو عام عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی ہمارا ملک کورونا کے جس وبا سے گزرا ہے اس پر قابو پانے میں مرکزی و ریاستی حکومت ناکام رہی ہے جس کے نتیجے میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔

امتیاز انیس نے اس موقع پر کہا کہ اس وقت پورے بہار میں اگر کوئی واحد شخص ہے جو عوام کے درمیان جا کر لوگوں کی خدمت کر رہا ہے تو وہ صرف جن ادھیکار پارٹی کے قومی صدر پپو یادو ہیں۔

پپو یادو بلا تفریق مذہب و ملت کام کر رہے ہیں، اس دوران انہوں نے حکومت سے مہاجر مزدوروں کے لیے روزگار کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 'ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ مہاجر مزدور جو باہر سے آئے ہیں انہیں اپنے ضلع میں ہی کام دیا جائے، تاکہ انہیں پھر باہر کسی طرح کی پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے، جلوس میں ضلع جنرل سکریٹری گنجن کمار، شاداب عالم، منت رحمانی، زید عالم، کلام خان وغیرہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.