ETV Bharat / city

نریندر مودی کی ترقی اور نتیش کا اعتماد این ڈی اے کا مشترکہ منشور ؟ - این ڈی اے اور عظیم اتحاد دو دو ہاتھ کے لیے تیار

بہار اسمبلی اتنتخابات 2020 میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی جانب سے مشترکہ منشور کے بجائے بی جے پی نریندر مودی کے ترقیاتی کام اور جے ڈی یو نتیش کمار کا اعتماد پر ووٹ مانگنے جائے گی۔

Is nda have no common manifesto
Is nda have no common manifesto
author img

By

Published : Oct 14, 2020, 10:01 AM IST

بہار انتخابات میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) اور عظیم اتحاد دو دو ہاتھ کے لیے تیار ہے۔ دونوں طرف سے آزمائشوں کا مرحلہ جاری ہے، لیکن قومی جمہوری اتحاد کے رہنما مختلف انتخابی ایجنڈے کے ساتھ عوام کے سامنے جانے کے موڈ میں ہیں۔

ویڈیو

بہار میں بی جے پی کے انتخابی ایجنڈے میں وزیر اعظم نریندر مودی کی ترقی اور نتیش کمار کے اعتماد پر ووٹ مانگے جائیں گے۔ عظیم اتحاد اور این ڈی اے ایک دوسرے کو شکست دینے کے لیے میدان میں ہیں۔ منشور کے حوالے سے قومی جمہوری اتحاد کی صورتحال غیر واضح ہے۔ ذرائع کے مطابق این ڈے اے وزیر اعظم نریندر مودی کے ترقیاتی کاموں اور نتیش کمار کے اعتماد پر عوام کے درمیان جائیں گے۔

مزید پڑھیں:عظیم اتحاد میں مشترکہ منشور اور انتخابی تشہیر کا فقدان؟

جے ڈی یو کے ترجمان ابھیشیک جھا نے کہا ہے کہ جے ڈی یو سات نشچئے( سات عہد اسکیم) نتیش کمار کے خوابوں کا منصوبہ تھا۔ پہلے حصے میں ہم نے بے مثال کام کیے۔ سات عہد اسکیم کی کامیابی کے مد نظر اس بار ہم سات عہد اسیکم2 پر ووٹ مانگنے جائیں گے۔ اگر عوام کا اعتماد حاصل ہوجاتا ہے تو اس بار ہم حصہ 2 میں کیے گئے وعدے کو پورا کریں گے۔ بی جے پی سات عہد اسکیم کے بجائے نریندر مودی کے ذریعہ کیے گئے کام پر عوامی سطح پر جانے کی تیاری کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.