ETV Bharat / city

Intermediate Annual Examination 2022: بہار میں انٹرمیڈیٹ امتحان کل سے، تیاری مکمل - CCTV cameras installed at the examination centers

بہار اسکول اگزامینشن بورڈ کے چیئرمین آنند کشور Anand Kishore, Chairman, Bihar School Examination Board کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اس سال بھی طلبہ کے حق میں آبجیکٹیو اور سبجیکٹیو سوالات میں 100 فیصد اضافی سوالات کا متبادل دیا جاگا، یعنی جتنے سوالات کا حل طلبہ کے ذریعہ کیا جانا ہے اس سے دوگنی تعداد میں سوال پوچھے جائیں گے۔

Intermediate exam in Bihar to held from tomorrow

author img

By

Published : Jan 31, 2022, 3:59 PM IST

پٹنہ : بہار اسکول اگزامینیشن بورڈ Bihar School Examination Board کے ذریعہ انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2022 Intermediate Annual Examination 2022 کا انعقاد ریاست کے کل 1471 امتحان مراکز پر کل یعنی یکم فروری سے 14 فروری 2022 کے درمیان دو نشستوں میں منعقد ہونے جا رہا ہے، جس میں شامل ہونے کے لیے کل 13،45،939 طلبہ جس میں 6،48،518 طالبات اور 6،97،421 طلبا نے آن لائن فارم بھرا ہے۔

اس امتحان کے لیے پٹنہ ضلع میں کل 84 امتحان مراکز بنائے گئے ہیں جس میں شامل ہونے کے لیے 37817 طالبات اور 41039 طلبا سمیت کل 78856 طالب علموں نے امتحان فارم بھرا ہے.

بہار اسکول اگزامینشن بورڈ کے چیئرمین آنند کشور Anand Kishore, Chairman, Bihar School Examination Board کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اس سال بھی طلبہ کے حق میں آبجیکٹیو اور سبجیکٹیو سوالات میں 100 فیصد اضافی سوالات کا متبادل دیا جاگا، یعنی جتنے سوالات کا حل طلبہ کے ذریعہ کیا جانا ہے اس سے دوگنی تعداد میں سوال پوچھے جائیں گے۔

مثال کے طور پر 100 نمبر والے سبجیکٹ میں طلبہ سے کل 50 نمبرات 50 آبجیکٹیو سوال پوچھے جائیں گے، جس میں کل 100 سوال رہیں گے، جن میں سے طلبہ کو کسی 50 سوالات کو حل کرنا ہوگا۔ اسی طرح 2 اور 5 نمبرات کے سبجیکٹیو سوالات میں بھی طلبہ 100 فیصد اضافی سوالات کا متبادل دیا جائے گا۔

بورڈ کی جانب سے کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے جو یکم فروری کے صبح 6 بجے سے 14 فروری 2022 کے سہہ پہر 6 بجے تک کام کرتا رہے گا. کوئی دشواری آنے پر 0612-2232227 پر اطلاع کر اسے حل کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بہار بورڈ کے دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان

آنند کشور نے کہا کہ بدعنوانی سے پاک امتحان کے مقصد سے امتحان مراکز پر سی سی ٹی وی کیمرہ لگائے گئے CCTV cameras installed at the examination centers ہیں، فی 500 امتحان دہندگان پر ایک ویڈیو گرافر کا نظم کرتے ہوئے یقینی بنایا گیا ہے کہ امتحان میں کسی طرح کا بدعنوانی پیش نہ آ سکے، تمام مراکز پر مجسٹریٹ اور پولس فورس تعینات کئے گئے ہیں، خاتون امتحان دہندگان کے لیے مقررہ امتحان مراکز پر خواتین سنٹر سپرنٹنڈنٹ اور خاتون مجسٹریٹ کی تعیناتی کی جا رہی ہے۔ ہر 25 امتحان دہندگان پر ایک مجسٹریٹ کی تعیناتی ہوگی، امید ہے کہ امتحان پوری طرح سے صاف و شفاف طریقے سے انجام پائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.