ETV Bharat / city

بہار میں کورونا متاثرین کے صحتیابی کی شرح 45 فیصد

ریاست بہار میں کورونا وبا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 205 لوگ صحتیاب ہو چکے ہیں.ریاست میں شفایاب ہونے کی شرح 45 فیصد ہے اور اب تک ریاست میں کل 4776 مریض صحت مند ہو چکے ہیں جبکہ 44 افراد اس وبا کی وجہ سے ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

author img

By

Published : Jun 18, 2020, 8:52 PM IST

In Bihar the recovery rate of Corona victims is 45%
بہارمیں کورونا متاثرین کے صحتیابی کی شرح 45 فیصد

ریاست بہار میں کورونا متاثرین کی تعداد میں جہاں ایک طرف اضافہ ہو رہا ہے وہیں دوسری جانب صحت یاب ہونے والوں کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق ریاست میں آج 53 نئے مریضوں کی شناخت ہوئی ہے جسکے بعد کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 6993 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 44 افراد اس مہلک وائرس کی وجہ سے ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق اب تک 1 لاکھ 34 ہزار 402 سیمپل کی جانچ ہو چکی ہے اور گزشتہ روز تقریباً 3620 افراد کی جانچ ہوئی ہے۔

دارالحکومت پٹنہ اور اطراف کے علاقے سمیت پورے پٹنہ ضلع میں اب تک 327 کورونا متاثرین کی شناخت ہوئی ہے.

آر جے ڈی کے قومی جنرل سیکرٹری اور سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر رکھوونش پرساد سنگھ بھی کورونا مثبت پائے گئے ہیں اور وہ پٹنہ ایمس میں زیر علاج ہیں.

واضح رہے کہ کورونا کیسز کے معاملے میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے، جبکہ بھارت چوتھے نمبر پر ہے۔

بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 66 ہزار 946 ہو چکی ہے۔ 12 ہزار 237 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

بھارت میں سب سے زیادہ 1 لاکھ 16 ہزار 752 کیسز کے ساتھ مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 5 ہزار 651 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر تمل ناڈو اور تیسرے نمبر پر دہلی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.